| | | | | | | | |

انڈر 19 ایشیا کپ کی وسل آج بجے گی،3 میچز،پاکستان افغانستان کے مدمقابل

دبئی،شارجہ۔کرک اگین رپورٹ

Image by ACB/Twitter

انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز آج ایک ساتھ 3 میچز کے ساتھ ہورہا ہے۔متحدہ عرب امارات کے 2 سنٹرز دبئی اور شارجہ 3 میچز کی میزبانی کریں گے۔

افتتاحی روز جمعرات کو گروپ اے کے 2 اور گروپ بی کا ایک میچ شیڈول ہے۔پاکستان کے لٹل اسٹارز بھی اپنی مہم کا آغاز آج ہی کریں گے۔اس کا مقابلہ افغانستان سے ہوگا۔50 اوورز فارمیٹ کے اس ایونٹ کا پہلا میچ بھارت اور متحدہ عرب امارات کے مابین دبئی میں شیڈول ہے۔یہ میچ صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہوگا۔

دوسرا میچ گروپ بی کا ہے،یہ بنگلہ دیش اور نیپال شارجہ میں کھیلیں گے ۔تیسرا میچ گروپ اے کا ہی ہوگا۔وہ پاکستان اور افغانستان کے مابین صبح ساڑھے 9 بجے دبئی میں کھیلا جائے گا۔

انڈر 19 ایشیا کپ کا کل آغاز،گروپ پوزیشنز،طریقہ کار اور شیڈول

ایونٹ میں 8 ٹیمیں شریک ہیں،ان کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ویسٹ انڈیز میں اگلے ماہ شیڈول انڈر 19 ورلڈ کپ سے قبل پاکستان سمیت ایشین ٹیموں کے لئے پریکٹس کے حوالہ سے یہ بھرپور ایونٹ ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *