ٹرینڈاڈ اینڈ ٹو بیگو،کرک اگین رپورٹ
انڈر 19 ورلڈ کپ گروپ سی میں پاکستان نے سخت مقابلہ کے بعد افغانستان کو 24 رنزسے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی،یہ ایونٹ میں اس کی زمبابوے کے بعد دوسری فتح تھی،لوسکورنگ شو آخر تک دلچسپ رہا،افغان اننگ نے وقفہ وقفہ سے کرنٹ دکھایا لیکن پاکستان آخر کار جیت گیا۔
افغانستان نے 240 رنزکے ہدف کے تعاقب میں اننگ کا آغاز پر اعتماد انداز میں کیا،38 رنزکی شراکت ،پھر 103 اسکور تک صرف 2 آئوٹ۔ساتھ میں 23 اوورز باقی ہوں،137 رنزکی دوری پو تو میچ کافی دلچسپی والا ہوگیا تھا۔ایسے میں افغانستان کے3 بیٹرز سیف،اظہار الحق اور اللہ نور نے اوپر تلے رن آئوٹ ہوکر پاکستان کے لئے آسانیاں پیدا کردیں۔نتیجہ میں افغانستان کے 7 کھلاڑی167 پر پویلین لوٹ گئے،اب 73 اسکور مزیددرکار تھا۔42 بالز باقی تھیں،یہاں پاکستان کےحق میں میچ آگیا تھا۔افغان ٹیم کی 9 ویں وکٹ نور احمد کے 29 کرکے آئوٹ ہونے پر گری،یہ کامیابی بھی اویس علی کے حصہ میں آئی۔
اوپنر بلال سعیدی 42،اللہ نور 28،کپتان سلیمان سیف 16 اورمحمد اشفاق 12 کرکے آئوٹ ہوئے،3بیٹرز کا رن آئوٹ ہونا افغان ٹیم کے لئے ہزیمت ناک اور پاکستان کے لئے اچھا تھا۔
پاکستانی کیمپ آخری اوور میں اطمینان محسوس کررہا تھا کہ ایسے میں اعجاز احمد اور نورا حمد نے 8 ویں وکٹ پر رنز جوڑنے شروع کردیئے،اس دوران چھکے اور چوکے لگنا شروع ہوئے تو گرین کیپس کے ہاتھ پائوں پھولنے لگے تھے۔اب 23 بالز پر 43 اسکور قابل حصول لگنے لگے تھے۔ایسے میں پاکستان کو 199 کے اسکور پر 8 ویں فتح اویس علی نے دلوادی،جب انہوں نے مڈل آرڈر بیٹر اعجاز احمد کو 39 کے انفرادی اسکور پر آئوٹ کردیا،اب افغان ٹیم مشکلات میں تھی،آخری 12 بالز پر 28 اسکور درکار تھے۔اٖفغان اننگ 9 وکٹ پر 215 رنز تکم محدود رہی۔پاکستان نے 24 رنز سے میدان مارلیا۔اویس علی نے 36 رنز دے کر 3 اور قاسم اکرم نے 39 رنزکے عوض 2 وکٹیں لیں۔
انڈر 19 ورلڈ کپ،مرغا بھی عرب امارات کی فیلڈنگ کے لئے آگیا،پاکستان سمیت 3 ٹیمیں مشکل میں
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ سود مند نہ رہا۔گزشتہ میچ کے ہیرو نہ چلے،نتیجہ میں ٹیم 9 وکٹ پر 239 اسکور ہی کرسکی۔عبد الٖصیح نے68،محمد شہزاد نے 43 اورصداقت نے نمایاں 42 ااسکور کئے۔افغانستان کے اظہار الحق نے 3 جبکہ نوید اور نور نے 2،2 وکٹیں لیں۔
ادھر گروپ اے کے میچ میں انگلینڈ نے ایونٹ کا بڑا مجموعہ سیٹ کردیا،یو اے ای کے خلاف 6 وکٹ پر 362 اسکور کئے۔کپتان ٹام پریسٹ نے 119 بالز پر 154 کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔یو اے ای ٹیم 39 ویں اوور میں 173 پر ڈھیر ہوگئی،انگلینڈ کی نمائندگی کرنے والےریحان احمد نے 30 رنز کے عوض 4 آئوٹ کئے۔انگلش ٹیم گروپ اے سے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہے،دوسرے نمبر پر بنگلہ دیش ہے،اس کا آخری میچ فیصلہ کرےگا۔
تیسرے میچ میں بنگلہ دیش نے کینیڈا کو 8 وکٹ سےہراکر پہلی جیت نام کی۔136 کے جواب میں 141 اسکور 31 ویں اوور میں پورا کرلیا۔