ٹرینیڈاڈ،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
سب سے آخر میں ویسٹ انڈیز پہنچنے والی افغانستان انڈر 19 ٹیم نے ورلڈ کپ میں دھماکے دار آغاز کردیا ہے،ٹرینڈاڈ میں کھیلے گئے گروپ سی کے میچ میں اس نے باوقار کامیابی اپنے نام کی ہے۔پی این جی ٹیم کو 135 اسکور سے شکست دے دی۔
فاتح ٹیم نے جب پہلے بیٹنگ کی تو اس کی بیٹنگ لائن زیادہ نہیں چلی،وجہ اس کی یہ تھی کہ وہ 200 کے قلیل اسکور پر ڈھیر ہوگئے۔کپتان سلیمان سیف نے 62 رنزکی بڑی اننگ کھیلی۔کاٹینالکا سنگی نے 18 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔جواب میں پی این جی ٹیم 21 ویں اوور میں صرف 65 کے قلیل اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔رواں ورلڈ کپ میں یہ تیسری ٹیم کو 100 سے کم اسکور ہے۔اظہار الحق نوید نے 14 رنز دے کر سب سے زیادہ 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔
انڈر 19 ورلڈ کپ کا پہلا بڑا اپ سیٹ،آسٹریلیا ہار گیا
افغانستان کا اگلا میچ پاکستان سے جمعرات کو ہوگا۔اس سے قبل بدھ کے میچز کا ذکر کرتے چلیں۔
بدھ 19 جنوری کو انڈر 19 ورلڈ کپ میں 2 میچز کھیلے جائیں گےگروپ ڈی میں آسٹریلیا اورسکاٹ لینڈ کا اہم میچ ہوگا،ہارنے والی ٹیم کوارٹر فائنل سے باہر ہوجائے گی۔گروپ بی میں بھارت کا ٹاکرا آئرلینڈ سے ہوگا۔
ورلڈ کپ میں 4 گروپس میں 16 ٹیمیں شریک ہیں،پہلے مرحلے کے بعد 8 ٹیمیں سپر کوارٹر فائنل میں جائیں گی،باقی 8 ٹیموں میں پلیٹ سپر لیگ میچز ہونگے لیکن یہ والی ٹیم چیمپئن کی ریس سے باہر ہوجائیں گی۔پوزیشنز میچ اس کے بعد ہونگے۔