ڈربی،کرک اگین رپورٹ
انگلش کائونٹی،شان مسعود نے ڈبل سنچری جڑ کرتاریخ رقم کردی،دیگر کا احوال بھی ساتھ۔کمال ہی ہوگیا،پاکستان کرکٹ ٹیم سے نکالے جانے والے،پھر پرفارمنس کی بنیاد پر آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں سلیکٹ ہوکر ایک اضافی یا فالتو پلیئر کی طرح صرف ڈریسنگ روم میں بیٹھنے والے شان مسعود نے انگلش کائونٹی کرکٹ کے دوسرے ہی میچ میں ڈبل سنچری جڑدی۔
پاکستان کا بیرونی دورہ کنفرم،آئی پی ایل اور کائونٹی کرکٹ اپ ڈیٹ
ڈربی میں کھیلے جارہے میچ کے پہلے روز ڈربی شائر کائونٹی نے سسیکس کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا۔55 اور 91 پر پہلی 2 وکٹیں گنوانے کے بعد اسے تیسری وکٹ پر شان مسعود جو کہ اوپنر تھے،کے ساتھوین میڈسن کا ساتھ ایسا ملا کہ شراکت طویل ہوتی گئی۔اس دوران شان مسعود نے ففٹی پھر سنچری پھر 150 اسکور مکمل کئے،کھیل کے آخری لمحات میں انہوں نے ڈبل سنچری کی جانب مارچ کیا۔کھیل ختم ہونے سے صرف 2 اوورزقبل شان مسعود نے شاندار ڈبل سنچری اسکور کی۔لیفٹ ہینڈ بیٹر نے 201 اسکور 268 بالز پر 22 چوکوں کی مدد سے مکمل کئے۔ٹیم نے کھیل کے خاتمہ پر 2 وکٹ پر 327 اسکور بنالئے تھے۔شان مسعود 201 رنز پر کھیل رہے تھے۔
شان مسعود نے کائونٹی کے پہلے میچ کی دونوں اننگز میں 91 اور 62 کے ساتھ ففٹیز بنائی تھیں۔
کنٹربری میں لنکا شائر کی بیٹنگ جاری تھی،اس نے 4 وکٹ پر319 اسکور کرلئے،جمی اینڈرسن بیٹنگ سائیڈ میں نہیں ہیں،البتہ حسن علی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
ٹائونٹن میں سمرسیٹ ایسکس کے خلاف 109 کے اسکور پر ڈھیر ہوگئی ہے۔جواب میں ایسکس نے 1 وکٹ پر 83 اسکور بنالئے تھے۔یارک شائر کے خلاف گلوسٹر شائر 227 رنزکی مہمان ثابت ہوئی ہے۔یارک شائر کی نمائندگی کرنے والے حارث رئوف نے شاندار بائولنگ کی۔16 اوورز میں 81 رنزدے کر 3 آئوٹ کئے لیکن اصل بالز میتھیو فیشر کی تھیں،جنہوں نے 14 اوورز میں صرف 19 رنز دے کر 4 آئوٹ کردیئے۔
اوول میں سرے کے خلاف ہمپشائر مشکلات میں تھی،سرے ٹیم نے 3 وکٹ پر 284 اسکور کئے،محمد عباس 20 اوورز کرگئے،اسکور تو صرف 44 رنزہی دیئے لیکن وکٹ نہ لے سکے۔