| | | | | | | |

پاکستان کا بیرونی دورہ کنفرم،آئی پی ایل اور کائونٹی کرکٹ اپ ڈیٹ

کولمبو،کرک اگین رپورٹ

File Photo,AFP

پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا کا دورہ کرے گی،آئی لینڈرز کے کڑے سیاسی حالات کے باوجود پاکستان نے 2 ٹیسٹ اور 3 ایک روزہ سیریز کے لئے سری لنکا کو دورے کا گرین سگنل دے دیا ہے۔ٹیم جولائی اور اگست میں سری لنکا میں کھیلے گی۔یہی نہیں بلکہ پاکستانی ٹیم ایشیا کپ کے لئے اپنا دورہ تھوڑا طویل رکھے گی،وہاں اس سال ٹی 20 ایشیا کپ بھی شیڈول ہے۔

جاوید میاں داد نے پی سی بی کے زیر اہتمام آج گاواسگر کو کیوں سلیوٹ مارا

پاکستان کا بیرونی دورہ کنفرم،آئی پی ایل اور کائونٹی کرکٹ اپ ڈیٹ۔آئی پی ایل 2022 میں بدھ کی شب  پنجاب کنگز نے ممبئی انڈینز کو12 رنز سے ہرادیا،میچ نہایت سنسنی خیز رہا۔ناکام ٹیم  ایک موقع پر 4 وکٹ پر 152 اسکور پر تھی لیکن اس کے بعد  آخری 4 وکٹیں 9 اور 3 وکٹیں 1 رن کے اندر گرگئیں۔اوڈین سمتھ نے 30 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔ممبئی ٹیم کو اس ایونٹ میں 5 ویں شکست ہوئی ہے۔بھارت کے روہت شرما نے ٹی 20 میں 10 ہزار رنز مکمل کرلئے ہیں،کوہلی کے بعد یہ سنگ میل عبور کرنے والے  دوسرے بھارتی کھلاڑی ہیں۔

ادھر آج انگلینڈ میں رواں سال کے کائونٹی کرکٹ سیزن کا دوسرا رائونڈ شروع ہوگا۔پاکستان کے متعدد پلیئرز آج ایکشن میں ہونگے۔محمد رضوان بھی ہونگے،حسن علی بھی یہ تجربہ کریں گے۔شان مسعود،محمد عباس اور نسیم شاہ  بھی اپنی ٹیمز کی جانب سے کھیلیں گے۔پہلے رائونڈ میں محمد عباس اور شان مسعود نمایاں رہے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *