برج ٹائون،کرک اگین رپورٹ
Image by Twitter
ایشز کی شکست کی نحوست انگلینڈ کی محدود اوورز ٹیم پر پڑگئی،اوئن مورگن کی قیادت میں ویسٹ انڈیز کا دوسرہ کرنے والی انگلش ٹیم 5 ٹی 20 میچزکی سیریز کے پہلے میچ میں ٹھس ہوگئی،اس کی یہ خراب ترین کارکردگی ایک ایسی ٹیم کے خلاف تھی جو حال ہی میں دنیا کی کمزور ترین رینک سائیڈ آئرلینڈ سے ایک روزہ سیریز ہاری ہے۔یہی وجہ ہے کہ انگلینڈ کی اس شکست کو ایشز کی نحوست کہیں گے اور کیا بول سکتے۔ویسٹ انڈیز نے 9 وکٹ سے میدان مارلیا۔
انڈر 19 ورلڈ کپ کی سپر لیگ کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل،کون کس کے مقابل،شیڈول
برج ٹائون میں کھیلے گئے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میںمیزبان ٹیم کا ٹاس جیتنے کا فیصلہ اتنا اچھا تھا کہ انگلینڈ کے 7 صف اول کے بیٹرز 49 کے قلیل اسکور پر پویلین میں جابیٹھے۔ایسا لگ رہا تھا کہ اننگ ہاف سنچری کے آس پاس لڑکھنے والی ہے،یہاں کرس جارڈنکے بنائے گئے 28 رنز انگلینڈ کو بڑی ہزیمت سے بچاگئے۔عادل رشید کے 22 اسکور مجموعہ کو 100 سے اوپر لے گئے۔انگلش ٹیم 2 بالز قبل 103 کےقلیل اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔جیسن رائے6،ٹام بونٹن4،جیمز ونس 14،معین علی صفر،کپتان اوئن مورگن 17 رنزکے مہمان بنے۔سام بلنگز اور لیام ڈاسن 2،2 کا پہاڑہ یاد کرکے گئے۔
انگلش ٹیم کی تباہی میں مرکزی کردار دائیں ہاتھ کے پیسر جیسن ہولڈر نے ادا کیا۔سابق کپتان نے 3 اوورز،4 بالز میں صرف 7 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔یہ ان کے کیریئر کی یادگار اور شاندار گیند بازی تھی۔شیلڈن کوٹرل نے 30 رنزکے ساتھ 2 وکٹیں لیں۔
کم اسکور کو دیکھ کر تو ویسٹ انڈین اوپنرز بھی دلیر ہوگئے،52 رنزکی شراکت داری آسان فتح کی کنجی رہی۔شائی ہوپ 20 رنزبناکر عادل رشید کا شکار بنے۔برینڈن کنگ اورنکولس پورن نے آسانی کے ساتھ اسکور آگے بڑھایا،میزبان ٹیم نے ہدف 17 گیندیں پہلے 1 وکٹ پر پورا کرلیا۔کنگ52 اور پورن 27 پر ناقابل شکست رہے۔ویسٹ انڈیز نے سیریز میں اہم برتری اپنے نام کرلی ہے۔