| | | | | | | | | | | | | |

انڈر 19 ورلڈ کپ کی سپر لیگ کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل،کون کس کے مقابل،شیڈول

کرک اگین اسپیشل ڈیسک رپورٹ

Twitter Image

انڈر 19 ورلڈ کپ کی سپر لیگ کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل،کون کس کے مقابل،شیڈول تیار ہوگیا ۔آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2022 کی سپر لیگ کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔ہفتہ کو کھیلے گئے میچز میں کوئی اپ سیٹ نہیں ہوا،پاکستان کے گروپ سی کے میچ کی رپورٹ دی جاچکی ہے کہ پی این جی کو 50 پر ڈھیر کرکے 9 وکٹ سے جیت رقم کی،گروپ سی سے ٹاپ پوزیشن کے ساتھ کوالیفائی کیا۔اس گروپ کا دوسرا میچ افغانستان اور زمبابوے کا تھا جو افغانستان نے 109 کے بھاری مارجن سے جیت لیا۔261 کے جواب میں ناکام ٹیم 37 ویں اوور میں 152 پر گھر چلی گئی۔افغان ٹیم نے گروپ سی سے دوسری ٹیم کے طور پر اگلے مرحلے کی ٹکٹ لی۔

انڈر 19 ورلڈ کپ،پاکستان کی تیسری جیت،کوارٹر فائنل کی مقابل ٹیم سیٹ

گروپ اے میں بنگلہ دیش نے متحدہ عرب امارات کو ڈک ورتھ لوئس پر9 وکٹ سے ہرادیا۔ناکام ٹیم 148 پر ڈھیر ہوئی۔بارش کے سبب 35 اوورز میں 107 کاہدف تھا،بنگلہ دیش نے 25 ویں اوور میں ایک وکٹ پر حاصل کرلیا۔اس گروپ سے انگلینڈ اور بنگلہ دیش کوارٹر فائنل میں آگئے۔

گروپ بی میں بھارت نے یوگنڈا کو 326 کے بھاری مارجن سے شکست دے کر بریکنگ نیوز میں جگہ بنالی۔فاتح ٹیم نے5 وکٹ پر 405 اسکور بنائے۔راج باوا کے 162 کے ساتھ اوپنررگھو ونشی کے 144 اسکور بھی تھے۔یوگنڈا ٹیم 20 ویں اوور میں 79 رنز پر گھر سدھار گئی۔

گروپ میچز کے تمام ہونے پر سپر لیگ کوارٹر فائنل میں ٹیمیں اس طرح آئی ہیں۔

گروپ اے

نمبر 1،انگلینڈنمبر 2،بنگلہ دیش

گروپ بی

نمبر 1،بھارت۔نمبر 2،جنوبی افریقا

گروپ سی

نمبر 1،پاکستان۔نمبر 2،افغانستان

گروپ ڈی

نمبر 1،سری لنکا۔نمبر 2،آسٹریلیا

اب سپر لیگ کوارٹر فائنل کا شیڈول اور مقابلے کچی یوں بنیں گے

سپر لیگ کوارٹر فائنل۔انگلینڈ بمقابلہ جنوبی افریقا۔26 جنوری،انٹیگا

سپرلیگ کوارٹر فائنل۔سری لنکا بمقابلہ افغانستان،27 جنوری،انٹیگا

سپر لیگ کوارٹر فائنل۔پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا،28 جنوری۔انٹیگا

سپر لیگ کوارٹر فائنل۔بھارت بمقابلہ  بنگلہ دیش،29 جنوری۔انٹیگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *