| | | | |

ٹاس کا فیصلہ ،رضوان نے جواب دے دیا،وکٹیں لاہور کی اچھی یا کراچی کی،فخر نے راز کھول دیا

لاہور،کرک اگین رپورٹ

لاہور قلندرز کے مین آف دی میچ  لینے والے فخرزمان کہتے ہیں کہ میں سیٹ ہونے کی کوشش کرتا ہوں،پھر لمبا کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔6 میچزمیں 4 ہاف سنچریز بنانے والے فخرزمان نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی کے مقابلہ میں لاہور کی پچز مشکل ہیں،وہاں بیٹنگ آسان تھی،یہاں کھیلنا مشکل ہے۔

رضوان کا گلے لگانے کایکشن شاہین آفریدی کو پسند نہ آیا،لمبی گھوریاں

اپنا پہلا میچ ہارنے والے ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس کا جواب دے دیا ہے کہ انہوں نے ایسا فیصلہ کیوں کیا۔کہتے ہیں کہ ہم تجربہ کرنا چاہ رہے تھے،گزشتہ 4 میچز سے ہم پہلے بیٹنگ کرکے جیت رہے تھے،سوچا یہ بھی کرکے دیکھیں۔باقی میچ میں فخرزمان نے اعلیٰ بیٹنگ کرکے میچ بنادیا،ہم واپسی نہیں کرسکے،اس لئے ہارگئے۔

فاتح ٹیم  لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ کیچز کوئی جان بوجھ کر ڈراپ  نہیں کرتا،کپتان کے طور پر بیک اپ کرنا پڑتا ہے،کھلاڑیوں نے جان لڑائی،اچھا کھیل پیش کیا۔یہاں اچھا آغاز ملا ہے

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *