| | | |

ورلڈکپ سے قبل بابر اعظم کی کپتانی،نسیم کے متبادل،ایک تگڑی سلیکشن کی درخواست کے چرچے،ماجراکیا ہے

لاہور،کرک اگین رپورٹ

ورلڈکپ سے قبل بابر اعظم کی کپتانی،نسیم کے متبادل،ایک تگڑی سلیکشن کی درخواست کے چرچے،ماجراکیا ہے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کے سوشل میڈیا حلقوں میں ایک بات شدت سے چل رہی ہے کہ ایشیا کپ شکست سے پاکستان کرکٹ ٹیم میں کوئی گڑبڑ بڑھ گئی ہے۔کپتان بابر اعظم استعفیٰ دینے کا سوچ رہے ہیں یا ان کو ہٹایا جارہا ہے اور یالیفٹ ہینڈ پیسر محمد عامر کو نسیم شاہ کی جگہ ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کئے جانے کی کوئی تجویز ہے۔

لاہور سے تازہ ترین اطلاعات یہ ہیں کہ  پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آن بورڈ ہیں۔وہ چیف سلیکٹرانضمام الحق،کرکٹ کیمٹی کے ہیڈ مصباح الحق اور چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف سے رابطہ میں ہیں۔پہلی بات یہ ہے کہ بابر اعظم کی کپتانی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔انہیں ہٹایا جارہا ہے اور نہ ہی وہ مستعفی ہونگے۔

پاکستان کیلئے بڑا جھٹکا کنفرم،نسیم شاہ ورلڈکپ سمیت دورہ آسٹریلیا سے بھی باہر،متبادل نام آگئے

دوسری بات یہ ہے کہ نسیم شاہ کے متبادل کے طور پر زمان خان کے ساتھ احسان اللہ کا نام زیادہ اہم ہے۔حسن علی کا نام ہے لیکن اسے سفارشی یاپرچی کا ٹائٹل مل رہا ہے۔باخبر ذرائع کے مطابق حسن علی کیلئے مکمل سفارش موجود ہے۔

تیسری بات یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام،کرکٹ کے بڑےا ور کپتان بابرا عظم کل سر جوڑیں گے،آئی سی سی کو 15 رکنی اسکواڈ کا نام 5 ستمبر کو بھیجا جاچکا تھا لیکن اب اس میں تبدیلیاں ہونگی۔

فخرزمان آئوٹ آف فارم ہیں۔امام الحق ڈرپوک اوپنر ہیں۔ہر ایسے میچ اور محاذ سے پیچھے ہٹ جاتے ہیں جہاں فرنٹ فٹ سے لیڈ کرنے کی ضرورت ہوا کرتی ہے۔یہ بات اب واضح ہوتی جارہی ہے لیکن کپتان اور ٹیم منیجمنٹ نے اس پر اپنا ہوم ورک پہلے کیوں نہیں کیا۔

محمد عامر کا نام کہیں بھی زیر غور نہیں ہے۔ان کے لئے پی سی بی کے باہر سے برائے توجہ کی درخواست تو آگئی ہے لیکن یہ وقت بتائے گا کہ یہ درخواست تھی یا حکم۔

ایشیا کپ شکست،ہنگامی اجلاس طلب،لیگز کھیلنے پر پابندی،مصباح وانضمام طلب

ورلڈکپ آسٹریلیا یا انگلینڈ میں نہیں ہورہا،جہاں سارا زور پیسرزکی سلیکشن کا ہے بلکہ بھارت میں ہے،جہاں اسپن فرینڈلی پچز ہونگی۔یہ پچز پاکستان،بنگلہ دیش اور سری لنکا سے مختلف ہونگی،اس کے لئے پاکستانی اسکواڈ میں ایک اسپیشلسٹ اسپنر کی ضرورت ہےجو تاحال موجود نہیں ہے۔اس پر غور کی ضرورت ہوگی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *