| | | | | |

حارث رئوف کا بھی کائونٹی سورج طلوع،شان مسعود کی ڈبل سنچری کیسے پھیکی

برسٹل،کرک اگین رپورٹ

Image by PCB,File photo

حارث رئوف کا بھی کائونٹی سورج طلوع،شان مسعود کی ڈبل سنچری کیسے پھیکی۔انگلش کائونٹی کرکٹ میں حسن علی کے بعد حارث رئوف کا بھی سورج طلوع ہوگیا ہے،اتوار کو برسٹل میں کھیلے گئے میچ میں یارک شائر نے6 وکٹ سے کامیابی حاصل کرلی ہے۔حارث رئوف نے تو حسن علی سے بھی وکٹ زیادہ لی ہے۔

اتوار کو میچ کے چوتھے روز حارث کی ٹیم یارک شائر نے گلوسٹر شائر کو 6 وکٹ سے ہرادیا۔فاتح ٹیم نے 211 رنزکا ہدف 4 وکٹ پر مکمل کرلیا۔

حسن علی کا جنریٹر فل رفتار میں،لنکا شائر کی جیت

گلوسٹر شائر ٹیم پہلی اننگ میں 227 رنزبناسکی تھی،حارث رئوف نے 81 رنزکے اندر 3 وکٹیں لیں۔جواب میں  یارک شائر 376 اسکور کرنے میں کامیاب ہوئی،حسن علی 4 ہی کرسکے تھے۔گلوسٹر شائردوسری اننگ میں 359 کرگئی،حارث رئوف  نے اس بار 96 اسکور دے کر 3 وکٹیں لیں۔اس طرح حارث رئوف نے میچ میں 177 اسکور دے کر 6 وکٹیں لیں۔

حارث کی ٹیم کو جیت کے لئے 211 اسکور کا ہدف ملا،اس نے 50 ویں اوور میں 4 وکٹ پر ہدف حاصل کرلیا۔

ایک اور میچ میں  سرے نے ہمپشائر کو اننگ اور 17 رنز سے ہرادیا ہے۔محمد عباس کو ئی وکٹ نہ لے سکے۔چیسٹرلی سٹریٹ میں  ڈربی شائر اورلیسٹر کا میچ ڈرا ہوگیا۔ناٹنگھم میں  گلیمورگن نے ناٹنگھم شائر کو 7 وکٹ سے ہرادیا ہے۔آسٹریلیا کے مارنوس لبوشین نے آخری روز ناقابل شکست ففٹی بناکر فتح میں اہم کردار اداکیا ہے۔

انگلش کائونٹی،شان مسعود نے ڈبل سنچری جڑ کرتاریخ رقم کردی،دیگر کا احوال بھی ساتھ

ڈربی میں ڈربی شائر اورسسیکس کا میچ ڈرا ہوگیا،اس طرح ڈربی کے لئے ڈبل سنچری بنانے والے  شان مسعود کی 239 رنزکی اننگ ٹیم کو نہ جتواسکی،ایک لحاظ سے رائیگاں گئی،اس کی وجہ یوں بھی ہے کہ سسیکس ٹیم پہلی اننگ میں صرف 174 کرسکی،رضوان نے 22 رنز کئے تھے ،یہاں تک تو معاملہ ٹھیک تھا کہ ٹیم فالوآن ہوگئی،دوسری اننگ میں سسیکس نے 3 وکٹ پر 513 جیسا بڑا اسکور کرڈالا۔ٹام ہینس جو کہ کپتان ہیں،انہوں نے بھی ڈبل سنچری 243 کی اننگ کھیلی،یہی نہیں بھارت سے تعلق رکھنے والے چتشور پجارا نے بھی یہی کام کیا،ڈبل سنچری بنی۔انہوں نے201 کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔میچ یوں ڈرا پر تمام ہوگیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *