لندن،کرک اگین رپورٹ
انگلینڈ کو ورلڈکپ سالگرہ کے دن بمراہ کے چکر کاخوف،آج لارڈز میں چیلنج۔یہ انگلینڈ کی ورلڈکپ سالگرہ کا دن ہے۔14 جولائی 2019 کو اس نے لارڈز میں کرکٹ ورلڈکپ جیتا تھا،ٹھیک 3 سال بعد اسے آج 14 جولائی 2022 کو اسی میدان میں بھارت کے خلاف ایک ایسے میچ کا چیلنج درپیش ہے،جو اپنی جگہ اہم یا بہتر ہوتا،اگر 2 روز قبل جو کچھ اوول میں ہوا،وہ نہ ہوا ہوتا۔بھارت کے ہاتھوں 10 وکٹ کی شکست کوئی معمولی بات نہیں تھی لیکن ورلڈکپ فتح کی سالگرہ اسے شاید کوئی تقویت دے۔
بھارت اور انگلینڈ 3 ایک روزہ میچزکی سیریز کا دوسرا میچ آج ہوم آف کرکٹ لارڈز میں کھیلیں گے۔اس میدان میں بھارت 8 میچز کھیل چکا ہے۔1983 ورلڈ کپ فائنل کی جیت یادگار ہے۔انگلینڈ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ یہاں 2004 سے بھارت کے خلاف 3 میچز سے مسلسل ناقابل شکست ہے۔
بھارت نے انگلینڈ کو جکڑکر مات دے دی
آج کے میچ میں بھارتی ٹیم میں تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔چنانچہ ویرات کوہلی یہاں بھی بنچ پر بیٹھیں گے۔انگلش ٹیم میں ایک تبدیلی متوقع ہے۔نئے مستقل کپتان جوس بٹلر اب شکست سے بچنے کی کوشش کریں گے،اس لئے کہ ناکامی کا مطلب سیریز سے ہاتھ دھونا ہوگا۔
اوول میں کرکٹ زلزلہ،انگلش بیٹرز زمین بوس،68 پر 8 آئوٹ
لارڈز کی پچ بیٹنگ کے لئے سازگار ہوگی لیکن یہاں میزبان بیٹرز کو جسپریت بمراہ کی تباہ کن بال سے بچنا ہوگا جو گزشتہ میچ میں 19 رنزکے عوض 6 وکٹ لینے کے باعث انگلینڈ کو 110 تک محدود کرنے میں کردار اداکرگئے،ساتھ میں ون ڈے رینکنگ میں بائولرز میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔موسم کرکٹ کے لئے سازگار ہوگا۔میچ شام کو شروع ہوگا۔