کرک اگین رپورٹ
File Photo
انگلینڈ کے 2 ممتاز پلیئرز کا آئی پی ایل نہ کھیلنے کا اعلان،بھارتی حلقوں کو جھٹکا۔ایشز کی شکست کا نزلہ آئی پی ایل پر،انگلینڈ کے 2 بڑے ستاروں نے اس سال کی لیگ نہ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا ہے،بنیادی وجہ ایشز میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بد ترین شکست کا ہونا ہے،ان 2 پلیئرز میں ایک ایسے ہیں جو گزشتہ سال سوا ملین ڈالرز سے زائد کے معاوضے کے ساتھ لیگ میں شریک تھے۔
پی ایس ایل 7،مزید غیر ملکی پلیئرز منتخب،زلمی سب سے آگے
انگلش میڈیا کے مطابق ممتاز آل رائونڈر بین سٹوکس نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آئی پی ایل 2022 سے اپنا نام فوری طور پر واپس لے لیں،اس طرح وہ اس سال کی لیگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔بین سٹوکس پہلے بھی 4 ماہ کی انجری سے نجات کے بعد آسٹریلیا گئے تھے،وہاں تمام میچز میں بد ترین شکست مقدر بنی ہے۔اپنی پرفارمنس سے وہ دلبرداشتہ ہیں۔2017 سے مسلسل لیگ کھیل رہے ہیں،گزشتہ سال راجستھان رائلز کے لئے 13 لاکھ ڈالرز کے بھاری معاوضے میں گئے تھے،فرنچائز نے ٹیم کی ناکامی پر انہیں ریلیز کردیا تھا،اب وہ بولی میں شامل تھے۔
اسی طرح انگلش ٹیسٹ کپتان جوئے روٹ بھی 2018 کےبعد پہلی بار لیگ کا حصہ بننے کے لئے پرجوش تھے،بطور کپتان آسٹریلیا میں ناکامی نے انہیں بے حد پریشان کیا ہے،پہلے انہوں نے بولی کا حصہ بننے پر آمادگی ظاہرکی تھی،اب انہوں نے بھی اپنا نام ہٹانے کی درخواست کردی ہے۔
دونوں پلیئرز کا موقف ہے کہ وہ اپنی توجہ ٹیسٹ کرکٹ اور طویل فارمیٹ کے کھیل پر مرکوز کرکےا پنی اور ٹیم کی پرفارمنس بہتر کرناچاہتے ہیں۔انگلینڈ اور بھارت کے کرکٹ تعلقات چونکہ بہتر ہیں،اس لئے زیادہ معاملات خراب نہیں ہونگے۔