دبئی،کرک اگین رپورٹ
File Photo,PCB
آئی سی سی سالانہ ٹیسٹ رینکنگ،پاکستان کا بڑا فائدہ،انگلینڈ27 سال بعد گرگیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کرکٹ کی سالانہ ٹیم رینکنگ پوزیشن اپ ڈیٹ کردی۔پاکستان اور آسٹریلیا کو فائدہ ہوا ہے۔انگلینڈ کو برے نقصان کا سامنا ہے۔
بدھ 4 مئی 2022 کو آئی سی سی نے سالانہ ٹیسٹ ٹیم رینکنگ پوزیشن اپ ڈیٹ کی ہے۔2019 سے 2021 کے میچز کو پیچھے اور 50 فیصد نئے وپرانے میچز کو ریفریش کیا گیا ہے۔اس کے مطابق آسٹریلیا دنیا کی نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی ہے۔آسٹریلیا کی 128 ریٹنگ پوزیشن ہوگئی ہے،اس کے بعد وہ دنیا کی نمبر ون ٹیسٹ ٹیم ہوگئی ہے۔بھارت 9 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 119 کے ساتھ دوسرے اور نیوزی لینڈ 111 کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔جنوبی افریقا کی ریٹنگ میں 8 درجہ ترقی ہوگئی۔نتیجہ میں وہ 102 سے 110 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔
پاکستان جس کی پوزیشن چھٹی تھی،اسے 5 پوائنٹس کی ترقی ملی ہے۔نتیجہ میں وہ 93 ریٹنگ کے ساتھ 5 ویں پوزیشن پر ہے۔اس طرح اس نے ٹاپ 5 میں جگہ بنالی ہے۔انگلینڈ کو 9 پوائنٹس کا خسارہ ہوا ہے۔وہ 97 سے 88 پوائنٹس پر آیا اور اس کی ریٹنگ پوزیشن چھٹی ہوگئی ہے۔انگلینڈ کی یہ 1995 کے بعد بد ترین پوزیشن ہے۔اس طرح 27 برس بعد انگلینڈ ٹاپ 5 سے باہر نکلا ہے۔
سری لنکا 7 ویں،ویسٹ انڈیز 8 ویں،بنگلہ دیش 9 ویں اور زمبابوے 10 ویں نمبر پر ہیں۔