لندن،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی ایف ٹی پی مسودے میں کئی قسم کے گیپس اور خطرے موجود ہیں جو اس بات کا اشارہ ہے کہ فیوچر ٹور پروگرام کےکچھ معاملات کو ابھی تک حتمی شکل نہیں دی گئی ہے۔یہ سب گیپ 25 اور 26 جولائی کی آئی سی سی میٹنگ میں دور کئے جانے کے امکانات ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس سے قریب ایک ہفتہ قبل ہی اس کے ایجنڈے میں شامل اہم ترین پروگرام لیک ہوگیا ہے۔فیوچر ٹور پروگرام میں کیا ہونے جارہا ہے،اس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق ایجنڈے میں بھارت کی اہم ترین بات شامل ہے،اس کے تحت اس کی ٹی 20 آئی پی ایل ونڈو لیگ کی مدت بڑھائی جانے کی منصوبہ بندی ہے،اسے اڑھائی ماہ تک کیا جارہا ہے۔اس کو دیکھتے ہوئے انگلینڈ اور آسٹریلیا نے بھی منہ کھول لئے ہیں۔انگلینڈ نے اپنے دی ہنڈرڈ اور آسٹریلیا نے بگ بیش لیگ کے لئے الگ سے ونڈوز مختص کرلی ہیں۔یوں سال کے ساڑھے 5 ماہ کسی بھی قسم کی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز پر پابندی لگانے کی کوشش ہے۔
آئی سی سی اجلاس،بھارت نے ایک اور ہاتھ مارلیا
آئی سی سی کے فیوچر ٹور پروگرام کے پہلے مرحلے 2023 سے 2027 کے کے فائنل پروگرام شال ہیں،اس میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2 سائیکل اور آئی سی سی ایونٹس شامل ہیں،اس کے باوجود اس میں کئی ایسے خلا ہیں جو جواب طلب ہیں۔بھارتی بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے ڈرافٹ میں 2 کی بجائے اڑھائی ماہ کی ونڈو ہو،بھارتی بورڈ نے کمر کس لی ہے۔وہ 2027 کی آئی پی ایل میں 94 میچزکروانے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔دیگر ممبران نے بھی اپنی ٹی ٹوئنٹی لیگز کے لیے جگہ بنائی ہے۔ سی پی ایل کی اگست،ستمبر کی ونڈو بالکل تیار ہے، بنگلہ دیش نے اس ایف ٹی پی کے ہر سال بی پی ایل کے لیے جنوری کو رکھا ہے۔پی ایس ایل کا چیلنج زیادہ پیچیدہ ہے، پی سی بی نے لیگ کے لیے ونڈوز کھلی چھوڑ دی ہیں۔ فروری،مارچ (2023)، جنوری-فروری (2024) اور دسمبر،جنوری (2026-27)۔ یہ رمضان کے اسلامی مہینے کے ساتھ ٹکراؤ نہ کرنے کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔
پی سی بی کو اپنی لیگ کے لئے 2024-25 کا سیزن سخت ہوسکتا ہے۔
دوسری جانب پی سی بی نے تصدیق کی ہے کہ 2024 سے 2031 کے ایف ٹی پی پر کافی کام پوچکا ہے،80 فیصد معاملات طے ہیں۔20 فیصد پر کام ہوگا۔پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ ٹھوس حکمت عملی اختیار کریں گے۔