| | | | | |

آئی سی سی اجلاس،بھارت نے ایک اور ہاتھ مارلیا

دبئی،کرک اگین رپورٹ

Getty,File Photo

آئی سی سی اجلاس سے بھارت نے ایک فائدہ اٹھالیا،رمیز راجہ کی 4 ملکی کپ کی تجویز تو مسترد کی ہی گئی ہے لیکن ساتھ میں رمیز راجہ کے ہوتے ہوئے بھی بھارت نے بڑا ہاتھ مارلیا ہے،یہی نہیں بلکہ ایک اور تقرری بھی پالی ہے۔

رمیز راجہ کا 4 ملکی کپ،آئی سی سی نے تجویز اڑادی،مزید سنسنی خیز حقائق

آئی سی سی بورڈ میٹنگ کی ابتدائی تفصیلات تو کرک اگین دے چکا ہے ،یہاں یہ بات بتانے کی ہے کہ نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے  گریگور بارکلے  بطور آئی سی سی چیئرمین  اپنی مدت پوری کرنے پر راضی ہوگئے ہیں۔اس سے قبل انہوں نے آئی سی سی چیئرمین شپ چھوڑنے کی بات کررکھی تھی،بھارت نے ان کو راضی کرلیا ہے کہ  وہ اکتوبر تک کام کریں۔اب بھارتی میڈیا ہی یہ رپورٹ کررہا ہے کہ بھارت نے کیوی بارکلے کو راضی کرکے اکتوبر تک تیار کرلیا ہے۔اس سے بھارت اب اپنی مرضی کا چیئرمین لانے کی مکمل بساط بچھالے گا،اسے نومبر تک  کے نئے چیئرمین کی حکمت عملی بنانے میں آسانی ہوگی۔

یہی نہیں بلکہ بھارت کو اور فائدہ ہوا ہے کہ  بی سی سی آئی سیکرٹری جے شاہ کو آئی سی سی کرکٹ کمیٹی میں شامل کرلیا گیا ہے۔

ایک اور فیصلہ یہ کیا گیا ہے کہ کرکٹ میں نیوٹرل امپائرز مکمل بحال ہوگئے ہیں،اس سے قبل کووڈ کی وجہ سے میزبان امپائرز ہوا کرتے تھے۔

افغانستان میں ویمنز کرکٹ بحالی،اس پر لئے گئے ایکشن اور ورکنگ پلان پرآئی سی سی نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈکپ اور ویمنز ایونٹس میں کیا نئی تبدیلیاں کیں

باقی فیصلوں کی تفصیلات کے لئے اوپر موجود لنک پر کلک کریں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *