| | |

ورلڈکپ سے قبل آخری ون ڈے انٹرنیشنل،آسٹریلیا کا خوفناک کرنٹ،بھارت کیلئے سائرن لیکن

 

 

راج کوٹ،کرک اگین رپورٹ

ورلڈکپ سے قبل آخری ون ڈے انٹرنیشنل،آسٹریلیا کا خوفناک کرنٹ،بھارت کیلئے سائرن لیکن۔کرکٹ کی تازہ ترین  خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ سے قبل آخری انٹرنیشنل ون ڈے میچ جاری ہے۔آسٹریلیا کی لائن اپ مکمل ۔اس نے اپنے تمام پلیئرز کو اتار کر میزبان بھارت سمیت تمام ٹیموں کو سخت پیغام جاری کردیا ہے۔پہلے 2 ون ڈے میچزکی شکست کا کوئی اثر نہیں لیا۔

راج کوٹ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اس نے اسکور بورڈ پر 352  رنزکا مجموعہ سجادیا۔اننگ کی خاص بات 78 رنزکی شراکت تھی۔ڈیوڈ وارنت کی مسلسل تیسری ہاف سنچری تھی۔وہ34 بالز پر 56 کرگئے۔آسٹریلیا کا اسکور ایک موقع پر28 اوورز میں 2 وکٹ پر 215 تھا،یہاں لگ رہا تھا کہ 455 اسکور بن سکتے ہیں لیکن پھر بھارتی گیند بازوں نے واپسی کی اور مچل مارش کو 96 پر آئوٹ کرکے ڈنٹ ڈالا۔پھر کیا تھا،سیٹ بیٹر سٹیون سمتھ 74 بناکر چلتے بنے۔اکیلے لبوشین نے آخر تک 72 رنزکی مزاحمت کی لیکن  آسٹریلیا آخری 22 اوورز می صرف 137 رنزکا اضافہ کرکے  7وکٹ پر 352 رنز تک پہنچا۔

بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ  نے 81 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *