| | |

ایشیا کپ ،بابر اعظم شروع سے ہی پریشان،شاداب نے وکٹ لے کر جان ڈالی

کولمبو،کرک اگین رپورٹ

ایشیا کپ سپر 4 کے اہم ترین میچ میں 252 اسکور بناکر بھی پاکستان کی بائولنگ لائن اپ ابتدائی گھنٹے میں شدید دبائو کا شکار دکھائی دی۔ایک موقع پر سری لنکن بیٹر کوشال پریرا رن آئوٹ ہوگئے لیکن اس کے بعد بھی سب بے بس سے تھے۔سری لنکا نے اسکور بنانے کی رفتار تیز ترین رکھی اور کسی کو بھی خاطر میں نہیں لائے۔پاکستانی فیلڈرز کی ناقص فیلڈنگ پر کپتان بابر اعظم بھی برہم تھے۔

سوشل میڈیا پر سری لنکن اننگ کے آغاز میں وائرل ہونے والی بابر اعظم کی تصویر نے سب کی توجہ لی کہ وہ آغاز سے ہی کیوں مایوس سے تھے اور امید سے دور کیوں ہورہے تھے۔

سری لنکن اننگ نے ایک کام اور کیا۔بارش کے ممکنہ خطرے سے شروع سے ہی چڑھ کر بائولنگ کی۔شاداب خان نے جب اپنی ہی بال پر پتھم نشانکا کو کیچ آئوٹ کیا تو پاکستانی ٹیم میں جان آئی۔وہ 29 کرگئے۔سری لنکا نے 14 ویں اوور میں 2 وکٹ پر77 اسکور بنالئے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *