| | |

ٹی 20 ورلڈکپ بھاری،ویسٹ انڈین کپتان مستعفی

کنگسٹن جمیکا،کرک اگین رپورٹ

ٹی 20 ورلڈکپ کپتانی چھین گیا۔پہلے رائونڈ سے باہر ہونا مہنگا پڑا۔مئی میں قیادت سنبھالنے والے کپتان 6 ماہ بعد فراغت پر مجبور ہوگئے۔ویسٹ انڈیز کے محدود اوورز کپتان نکولس پورن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

کیرون پولارڈ سے قیادت سرپر سجانے والے کو دن میں تارے اس وقت نظر آگئے جب ٹیم گزشتہ ماہ ٹی 20 ورلڈکپ کے آغاز پر ہی  پہلے ہی مرحلے سے باہر ہوئی۔یہ ایک ذلت آمیزشکست تھی۔2 بار کی چیمپئن ٹیم کچھ بھی نہ کرسکی اور فارغ ہوگئی۔

ٹی 20 ورلڈکپ 2024کے لئے 12 ٹیمیں کنفرم،سپر 12 ختم،فارمیٹ تبدیل

پورن نے اپنے استعفے پر کہا ہے کہ میں نے پوری کوشش کی کہ ٹیم سنبھال سکوں لیکن کارکردگی بہتر نہ ہوئی۔ٹیم کو پہلے مرحلہ سے باہر ہونا پڑا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *