لاہور۔پشاور۔کرک اگین خصوصی رپورٹ ۔
کیا محمد رضوان کی گرفتاری کا امکان ہے یا کہانی میں کوئی موڑ۔ کرکٹ بریکنگ نیوز ہے ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر ہے۔ مصالحے دارموڑ۔
این سی سی آئی اے انکوائری، محمد رضوان کے گرد گھیرا تنگ یا کہانی کچھ اور ہے؟ سچائی کیا ہے۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ لل پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے گرد نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی تحقیقات کا گھیرا تنگ ہونے کی خبریں اس وقت میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
قومی میڈیا پر یہ دعوے کیے جا رہے ہیں کہ رضوان تحقیقاتی ادارے کے ساتھ تعاون نہیں کر رہے، ان کے فون کالز کا جواب نہیں دے رہے اور کبھی پنجاب میں نہ ہونے کا عذر پیش کرتے ہیں تو کبھی کوئی اور بہانہ بناتے ہیں۔ ان تمام میڈیا رپورٹس کے بعد شائقینِ کرکٹ کے ذہنوں میں یہ سوال شدت اختیار کر گیا ہے کہ کیا اب یہ تحقیقاتی ادارہ عدم تعاون پر محمد رضوان کے خلاف کوئی قانونی ایکشن لے گا یا گرفتاری کا وارنٹ جاری کرے گا یا کوئی اور راستہ اختیار کرے گا۔
دوسری جانب جب ہم نے اس معاملے پر محمد رضوان کے قریبی اور ذمہ دار ذرائع سے رابطہ کیا تو انہوں نے میڈیا پر چلنے والی ان خبروں پر شدید حیرت اور افسوس کا اظہار کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کسی بھی قسم کی تحقیقات سے بھاگ نہیں رہے، بلکہ وہ خود ادارے کے جوابی نوٹس اور تفصیلی سوالنامے کا انتظار کر رہے ہیں۔ذرائع نے انکشاف کیا کہ ان کا موبائل فون پہلے ہی تحقیقات کے لیے لیا جا چکا ہے، تو ایسے میں فون پر بلا تاخیر رابطہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے۔محمد رضوان کا مؤقف بالکل واضح ہے کہ انہیں باضابطہ طور پر بتایا جائے کہ ان پر الزامات کیا ہیں تاکہ وہ قانون کے مطابق اپنی تیاری مکمل کر کے جواب داخل کر سکیں۔
میڈیا کے دعووں اور کھلاڑی کے ذرائع کے بیانات میں اس واضح تضاد نے صورتحال کو انتہائی مبہم اور عجیب و غریب بنا دیا ہے۔ ہم دونوں اطراف کا مؤقف آپ کے سامنے رکھنے کے بعد یہ فیصلہ کرکٹ فینز پر چھوڑتے ہیں۔آپ کے خیال میں محمد رضوان کے اس کیس میں اصل حقیقت کیا ہے؟ کیا مقتدر اداروں کی طرف سے جلد بازی کی جا رہی ہے، یا پھر جان بوجھ کر تاخیر اور سستی کا مظاہرہ ہو رہا ہے؟ کیا پردے کے پیچھے کوئی اور گڑبڑ ہے؟ کیا محمد رضوان واقعی تعاون نہیں کر رہے ہیں ۔کمنٹ سیکشن میں اپنی قیمتی رائے کا اظہار ضرور کریں۔
