برمنگھ،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی سالانہ کانفرنس کے حوالہ سے مزید اہم خبریں ہیں۔افغانستان کے لئے الارم بج گیا ہے۔آئی سی سی ایسوسی ایٹ رکن ممالک میں اضافہ ہواہے۔یوکرین کی کرکٹ رکنیت کی درخواست معطلی میں ڈالدی ہے،ملکی حالات جب تک ٹھیک نہیں ہونگے،آفیشل رکن نہیں بنایاجائےگا۔
آئی سی سی کے برمنگھم میں ہونے والے 3 روزہ اجلاس کے بعد سامنے آنے والی تفصیلات کچھ عجب ہیں۔کچھ نئے رنگ ہونے والے ہیں۔
آئی سی سی کرکٹ کمیٹی میں نئی انٹریز،پاکستان آئوٹ
کمبوڈیا اور ازبکستان ایشیا کے 24 ویں اور 25 ویں رکن کرکٹ منتخب ہوگئے ہیں، جب کہ کوٹ ڈی آئیور افریقہ کا 21 واں رکن کرکٹ کے طور پر آیا ہے، آئی سی سی اب 96 ایسوسی ایٹس سمیت 108 ممبران پر مشتمل ہے۔
آئی سی سی بورڈ کو افغانستان ورکنگ گروپ نےخواتین کی کرکٹ سے متعلق صورتحال کے بارے میں اپ ڈیٹ کیا ہے،اس میں پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ بھی شامل ہیں۔رپورٹ کی روشنی میں آئی سی سی نے فیصلہ کیا ہے کہ آئی سی سی نمائندے مزید بات کرنے کے لیے افغانستان کرکٹ بورڈ اور سرکاری حکام سے ملاقات کے لئے اگلے دنوں میں کوشش کریں گے۔
آئی سی سی میٹنگ،ورلڈکپ،ورلڈٹی 20 اور چیمپئنز ٹرافی کے میزبان ممالک فائنل
آئی سی سی نے یوکرین سے ملنے والی کرکٹ رکنیت درخواست کو فی الحال سائیڈ لائن کیا ہے،ملکی حالات ٹھیک ہونے پر غور کیا جائے گا۔