گالے،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی نے کرکٹ فینز کو آسٹریلیا،سری لنکا میچ دیکھنے سے روک دیا۔آئی سی سی نے سری لنکا،آسٹریلیا ٹیسٹ میچ کے دوران تماشائیوں کو میچ دیکھنے سے روک دیا۔یہ حیرت انگیز واقعہ سری لنکا میں گالے ٹیسٹ کے پہلے روزکے دوران پیش آیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن پولیس اور فوج نے گالے کے متصلے قلعہ پر آنے والے کرکٹ فینز کو میچ دیکھنے سے روکا ہے۔حالانکہ یہ پبلک پراپرٹی ہے۔لوگ وہاں انجوائے کرنے جاتے ہیں۔اسٹیڈیم کے متصل قلعہ کی خوبصورتی ہی اس کی خاص پہچان ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق سری لنکن سری لنکا پولیس آفسیرز نے بتایا ہےکہ آئی سی سی کی جانب سے ایسی ہدایات ملی ہیں کہ حکومت مخالف نعرے یا پوسٹرز یا ایسے مظاہرین کو میچ دیکھنے سے روکا جائے،یہ ایسی ہدایات ہیں جو اس سے قبل کبھی نہیں ملی ہیں۔
انگلینڈ 17 کھلاڑیوں کے باوجود بھارت سے کیسے ہارا،ویسٹ انڈیز بھی فتحیاب
سری لنکا کرکٹ بورڈ نے آفیشلی پابندی لگائی ہے اور کہا ہے کہ ایسے مظاہروں یا پوسٹرز کی کوئی اجازت نہیں ملے گی۔بورڈ کا یہ عمل بھی واضح کرتا ہےکہ آئی سی سی کی بھرپور مداخلت موجود ہے۔
واقعہ یہ ہے کہ جمعہ کو گالے میں سری لنکا،آسٹریلیا کا دوسرا ٹیسٹ شروع ہوا،پہلے میچ میں سری لنکا کے کرکٹ فینز اور عوام نے قلعہ سے حکومت مخالف نعرے لگائے۔مظاہرین نے کتبے بھی اٹھارکھے تھے جس پر حکومت مخالف نعرے درج تھے۔
سری لنکا کے سیاسی اور معاشی حالات اس قدر خراب ہیں کہ عوام بڑے پیمانے پر احتجاج میں ہے۔پہلے میچ میں بھی یہی کچھ ہوا۔سری لنکن فوج درمیان میں آئی،اس نے دعویٰ کیا تھا کہ آسٹریلیا کے کھلاڑی پریشان ہوئے ہیں،بعد میں آسٹریلیا کے پلیئرز نے آفیشلی اعلان کیا تھا کہ ایسا کچھ نہیں تھا،ہمیں کوئی ایشو نہ تھا۔اس سے سری لنکن آرمی کو خفت ہوئی تھی۔
سری لنکا،آسٹریلیا ٹیسٹ کے پہلے روز کی تفصیلی خبر اگلی نیوز میں ملاحظہ فرمائیں