لندن،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی کی تازہ تریں ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق موجودہ ورلڈ ٹیسٹ الیون میں 2 پاکستانی کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔کرکٹ کی معروف ویب سائٹ وژڈن نے موجودہ ٹیسٹ رینکنگ کی مدد سے موجودہ آئی سی سی ٹیسٹ الیون کا انتخاب کیا ہے،اس میں پاکستانی کپتان بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
آئی سی سی اجلاس،3 ممالک سارا کچھ لوٹ گئے،شدید جھڑپ کا انکشاف
رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کپتان ہیں۔ان کی موجودہ ٹیسٹ رینکنگ 5 ویں ہے۔ان کے ساتھ 7ویں پوزیشن پر موجود عثمان خواجہ اوپنر ہیں۔8 ویں پوزیشن پر موجود سری لنکا کے کپتان ڈیموتھ کرونا رتنے ہیں۔پاکستان کے کپتان بابر اعظم بھی ہیں،ان کی ٹیسٹ رینکنگ نمبر 3 ہے۔پہلی اور دوسری پوزیشن پر موجود انگلینڈ کے جوئے روٹ اور آسٹریلیا کے مارنس لبوشین ہیں۔5 ویں پوزیشن پر موجود بھارتی وکٹ کیپر رشی پنت آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ الیون کے کیپر بنتے ہیں۔
بائولنگ میں بھارتی کھلاڑی رویندرا جدیجا شامل ہیں جو ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہیں۔دوسرے نمبر پر موجود ایشون ہیں۔تیسری پوزیشن کے حامل پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی اور بھارت کے جسپریت بمراہ چوتھے نمبر پر ہونے کے بعد ہیں۔
اس طرح اس ٹیم میں ویرات کوہلی اور روہت شرما جگہ نہیں بناسکے ہیں۔پاکستان کے 2 کھلاڑیوں کی شمولیت بڑی بات ہے۔