کراچی،نئی دہلی،کنگسٹن:کرک اگین رپورٹ
پاکستان سپر لیگ 7 کی تکمیل کے لئے ایک اور انٹرنیشنلی پیڑن سیٹ ہوگیا ہے۔کورونا کی لہر،کھلاڑیوں کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود میچز،ایونٹ کی تکمیل کیسے ہوتی ہے،یہ سب ایشز،بگ بیش لیگ میں پہلے آسٹریلیا نے کرکے دکھادیا تھا،اب آئی سی سی کے پلیٹ فارم سے بھی اس کا مظاہرہ دیکھنے کو مل رہا ہے،اس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کو کووڈ کی وجہ سے پی ایس ایل ملتوی کرنے کا ورق پھاڑنا ہوگا،تاکہ کرکٹ فینز مطمئن ہوں۔کھلاڑی یکسوئی کا شکار رہیں۔
کرکٹ آسٹریلیا نے سٹیون سمتھ پر پابندی لگادی،بریکنگ نیوز
واقعہ یہ ہے کہ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ ویسٹ انڈیز میں جاری ہے،اس میں بدھ کو بھارت کو اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب اس کے 6 پلیئرز کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا۔اس کے باوجود وہ میچ کروایا گیا ،بھارت کا اگلا میچ اب کل ہفتہ کو یوگنڈا سے ہے،اس کے کوارٹر فائنل میں جانے کے امکانات روشن ہیں،اگلے میچز اورا یونٹ کی بقا کے لئے آئی سی سی نے بھارت کو متبادل پلیئرز ویسٹ انڈیز لانے کی اجازت دے دی ہے،اس طرح بھارتی بورڈ اب 5 متبادل پلیئرز کو ویسٹ انڈیز روانہ کررہا ہے۔یہ ایک اچھی بات ہے،ایونٹ کی تکمیل کے لئے کچھ بھی ممکن ہو کیاجانا چاہئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کےلئے آئی سی سی پلیٹ فارم سے یہ ایک چھی مثال سیٹ ہوئی ہے۔