میلبورن،دبئی:کرک اگین رپورٹ
کرکٹ آسٹریلیا اور متحدہ عرب امارات کی نئی آئی ٹی ایل حکام آمنے سامنے آگئے ہیں۔اگلے سال کے شروع میں شیڈول نئی مہنگی ترین ٹی 20 لیگ میں شرکت کے لئے آسٹریلیا بورڈ نے اپنے پلیئرز کو روکنا شروع کردیا ہے۔ایسا اس وقت ہوا جب لیگ نے 24 گھنٹے قبل اپنے ابتدائی شیڈول میں جن 54 پلیئرز کے کھیلنے کی تصدیق کی ہے،ان میں کرس لین سمیت کئی آسٹریلین پلیئرز شامل ہیں۔اسٹار کھلاڑی ڈیوڈ وارنر کا نام نام گزشتہ دنوں گھوم رہا تھا،وہ یہاں تاحال شامل نہیں ہیں۔
آئی ٹی ایل20،پٹاری سے نام نکل آئے،پاکستان آئوٹ،خبروں کی تصدیق
کرکٹ آسٹریلیا کے لئے بڑا چیلنج یہ ہے کہ آئی ٹی ایل 20 لیگ ایسے وقت میں ہوگی،جب آسٹریلیا کی بگ بیش ہورہی ہوگی،ساتھ میں ان کا ہوم کرکٹ سیزن عروج پر ہوگا۔کرکٹ آسٹریلیا آفیشل نے اعلان کیا ہے کہ تاحال ہمیں کسی کھلاڑی نے این اوسی کی درخواست نہیں کی ہے،اگر آئے گی تو دیکھیں گے لیکن بورڈ ایسے این اوسی آف سیزن میں جاری کیا کرتا ہے۔
اس کا مطلب یہ ہوا کہ بورڈ روک سکتا ہے،ایسے میں کرکٹرز عدالت میں جاسکتے ہیں اور وہاں سے ریلیف لے سکتے ہیں۔اس کے لئے بھی بورڈ حکام اور بی پی ایل فرنچائزز پہلے سے طے کرچکے ہیں۔غیر ملکی پلیئرز کے لئے معاوضہ 2 لاکھ ڈالرز سے بڑھاکر 3 لاکھ 40 ہزار تک کیا جائےگا ،یوں آئی ٹی ایل کے ہائی معاوضہ ساڑھے 4 لاکھ سے مقابلہ کی کوشش ہوگی۔