آئی ٹی ایل20،پٹاری سے نام نکل آئے،پاکستان آئوٹ،خبروں کی تصدیق
| | | | | |

آئی ٹی ایل20،پٹاری سے نام نکل آئے،پاکستان آئوٹ،خبروں کی تصدیق

دبئی،کرک اگین رپورٹ

آئی ٹی ایل کی پٹاری سے پہلی کھیپ میں 50 کھلاڑیوں کے نام نکل آئے،ٹاپ ممالک کی شمولیت کنفرم ہوگئی ہے۔اس کے ساتھ ہی  اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ تاحال پاکستان کے کھلاڑیوں کے لئے دروازے بند ہیں اور یہ کسی اور نے نہیں بلکہ خود پاکستان کرکٹ بورڈ نے کئے ہیں،متقبل کے بارے میں کچھ نہیں کہاجاسکتا۔اس حوالہ سے گزشتہ دنوں ایک سٹوری سرکل میں رہی ہے۔پی سی بی اس کی تردید کرتا آیا ہے لیکن اب آئی ٹی ایل حکام نے پی سی بی کی تردید کو بظاہر غلط ثابت کیا ہے۔

آئی ٹی ایل 6 فرنچائزز کا ایونٹ ہے،اگلے سال 6 جنوری سے 12 فروری کے مابین ہوگا۔34 میچز ہونگے،ٹاپ پلیئرزکا معاوضہ ساڑھے 4 لاکھ ڈالرز رکھاگیا ہے جو آئی پی ایل کے بعد دوسرا بڑا برینڈ بننے جارہا ہے۔ساتھ میں اس کا ٹکرائو آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے ساتھ ہوگا،جنوبی افریقا کی ٹی 20 کی ایک نئی لیگ سے پڑے گا۔

پی ایس ایل ٹکر میں آئی ٹی ایل ،ریکارڈ معاوضے،فارمیٹ ،میچز میں بھی نقل

آئی ٹی ایل حکام کے مطابق  انگلینڈ،ویسٹ انڈیز،جنوبی افریقا،آسٹریلیا،نیوزی لینڈ،سری لنکا،افغانستان زمبابوے،آئرلینڈ اور بڑی ایسوسی ایٹ ٹیموں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔اب تک ٹاپ پلیئرز میں معین علی،آندرے رسل،ڈیوڈ میلان،سنیل نارائن،کولن منرو،ایون لیوس،سام بلنگز،فیبرن ایلن،ٹام کرن،ایلکس ہیلز،چمیرا،ہیٹمیئر،کرس جارڈن،عقیل حسین،ٹام بونٹن،کرس جارڈن،ٹام بونٹن اور مجیب الرحمان جیسے پلیئرز شامل ہیں۔

ٹی 20 لیگز،پی سی بی اور پلیئرز میں نیا پھڈا

ٓائی ٹی ایل حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ آنے والے دنوں میں ڈین لارنس، ڈومینک ڈریکس، جیمی اوورٹن، لیام ڈاسن، ڈیوڈ ویز، قیس احمد، رچرڈ گلیسن، جیمز ونس، نور احمد، رحمان اللہ گرباز، نوین الحق، شیرفین ردرفورڈ، ثاقب محمود، بین ڈکٹ، بینی ہاویل، روبن ٹرمپ مین،لاہیرو کمارا، سیکوگے پرسنا، چارتھ اسالنکا، کولن انگرام، پال اسٹرلنگ، کینر لیوس، علی خان، برینڈن گلوور، روی رامپال، ریمون ریفر، اسورو اڑانا، بلیسنگ مزاربانی، نیروشن ڈکویلا، حضور اللہ زازئی، فریڈرک منڈار، راجکمار، جارج کلاسی شامل ہونگے،اس سے یہ ظاہر ہوا کی مستقبل میں بھی پاکستان شامل نہیں ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *