| | | | | | | | |

ٹی 20 لیگز،پی سی بی اور پلیئرز میں نیا پھڈا

 

لاہور،کرک اگین رپورٹ

 

آئی سی سی اجلاس میں پاکستان کے ساتھ کیا بنی۔ٹی 20 لیگز کی متعدد بگ تھری ونڈوز کی منظوری کے بعد پی سی بی کو کیا ملا،یہ واضح ہے لیکن پی سی بی نے میٹنگ کے ایک ہفتہ بعد نیا کٹا کھول دیا ہے۔اس سے بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ ان کے ساتھ اصل میں کیا بنی ہے۔

پی سی بی نے آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ اور عرب امارات کی نئی لیگ آئی ٹی ایل 20 کے لئے کرکٹرز کو این اوسی دینے سے انکار کردیا ہے،فی الحال اس میں کنٹریکٹ اور نان کنٹریکٹ پلیئرز کا فرق بھی نظر نہیں رہا۔یہ ایک الگ بات ہے۔

آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ سال کے آخر اور نئے سال کے شروع میں ہوتی ہے،اسی طرح آئی ٹی ایل جنوری،فروری میں شروع ہوگی۔

پی سی بی کے مطابق اس وقت پاکستان کا انٹرنیشنل کرکٹ سیزن عروج پر ہوگا۔یہ بات درست ہے لیکن سوال پھر یہ ہے کہ نان کنٹریکٹ پلیئرز کو اجازت دینے میں کیا حرج ہے۔

اس کا جواب نہیں ہے،اسلئے ایسا لگتا ہے کہ کرکٹ ممالک میں کچھ سرد مہری سی آگئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے ٹاپ پلیئرزمیں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ان کو بھاری معاوضے یاد آنے لگے ہیں۔آنے والے دنوں میں پی سی بی کا یوٹرن ہوگا اور یا پھر کھڑاک۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *