| | | |

انگلینڈ جانے والے بھارتی اسکواڈ سے اہم کھلاڑی کیوں نکالا گیا

نئی دہلی،لیسٹر:کرک اگین رپورٹ

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ سے قبل بھارتی ٹیم کو اپنے اہم کھلاڑی کے حوالہ سے بڑا دھچکا۔بڑے کھلاڑی روی چندرن ایشون ٹیم کے ہمراہ لندن نہ جاسکے،اس کا معمہ اب کھلا ہے۔بھارتی ٹیم اکلوتے ٹیسٹ اور ون ڈے وٹی 20 سیریز کے لئے 16 جون کو انگلینڈ پہنچی تھی۔جہاں سے وہ لیسٹر پہنچ چکے ہیں۔

آپ کو معلوم ہے کہ انگلینڈ میں بھارت کا اکلوتا ٹیسٹ میچ کیوں ہے،کب ہے۔اصل میں گزشتہ سال بھارتی ٹیم 5 ٹیسٹ میچزکے لئے انگلینڈ پہنچی،4 میچز کھیل لئے تھے کہ کیمپ میں کووڈ-19 کیسز رپورٹ ہونے پر انہوں نے مانچسٹر کا آخری ٹیسٹ کھیلنے سے انکار کردیا۔نتیجہ میں وہی ٹیسٹ اس سال کے لئے شیڈول ہوا۔ساتھ میں محدود اوورز فارمیٹ کے میچز بھی کھیلنے پر تیار ہوگئے۔اس ٹیسٹ سیریز میں بھارت کو 1-2 سے برتری حاصل ہے۔

قطعی بات!حرف آخر!نیوٹرل تو سنگل ریویو کی مار ہیں

انگلینڈ پہنچنے تک بھارت کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے،اس کے اسپن آل رائونڈر روی ایشون اسکواڈ کے ساتھ اڑان ہی نہ بھرسکے تھے،انہیں بھارت میں ہی روک دیاگیا۔اب وہ جب تک کووڈ ٹیسٹ سے کلیئرنس نہیں لیں گے،اسکواڈ کو جوائن نہیں کرسکیں گے،ٹیسٹ میچ یکم جولائی سے شیڈول ہے۔وقت موجود ہے ،چانسز ففٹی ففٹی ہیں۔

ادھر بھارت کی ایک محدود اوورز ٹیم 23 جون کو محدود اوورز میچزکے لئے آئرلینڈ جارہی ہے،جہاں وہ 26 اور 28 جون کو 2 ٹی 20 میچزکھیلیں گے،اس کے بعد انگلینڈ میں اپنے اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *