دبئی،پریس ریلیز
آئی ٹی ایل کے چھکے جاری،مزید بگ گنز مل گئے۔آئی ایل ٹی 20 میں مزید کرکٹ ستارے شامل ہوگئے ہیں۔
کیرون پولارڈ، ڈوین براوو اور مزید مشہور کھلاڑی یو اے ای کی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں آگئے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 (آئی ایل ٹی 20) میں کرکٹ کے مزید ستارے شامل ہوگئے ہیں اور انہوں نے افتتاحی ایڈیشن میں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔
آئی ایل ٹی 20 کا حصہ بننے والے نئے کھلاڑیوں میں کیرن پولاڈ ، نیکولس پورن ، ڈیون براوو، ڈاسن شونک ، آلی پاپ اور فضل الحق فاروقی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ اس فہرست میں ول سمیڈ، ریحان احمد، جورڈن تھامپسن، شیلڈن کوٹریل، آندرے فلیچر، ٹام کوہلرکیڈمور، باس ڈی لیڈ، کرس بنجمن اور بلال خان بھی شامل ہوچکے ہیں۔
آئی ٹی ایل20،پٹاری سے نام نکل آئے،پاکستان آئوٹ،خبروں کی تصدیق
اس موقع پر ایمریٹس کرکٹ کے جنرل سیکرٹری مبشر عثمانی نے کہا: ہماری ٹیم آئی ایل ٹی 20 میں باصلاحیت کھلاڑیوں کی شمولیت کے لئے کوشاں ہے اور ہمیں یہ دیکھ کر خوشی ہورہی ہے کہ کھلاڑیوں کی فہرست میں بڑے نام شامل ہورہے ہیں جو اس کی ساکھ کو بڑھارہے ہیں۔ اس سے قبل جو بین الاقوامی کھلاڑی اس ٹورنامنٹ کا حصہ بن چکے ہیں ان میں معین علی، آندرے رسل، ڈیوڈ ملن ، ویندو ہاسررنگا، سنیل نرائنن ، ایون لوئس ، کولن منرو ، فیبئن ایلن، سام بلنگ، ٹام کرن ، ایلیکس ہیلس، دوشاماناتھ چمیرا، شیمرون ہاتیمار، عقیل حسین ، کرس جارڈن، ٹام بیٹن، سندیپ لامی چانیے، کریس لائن ،پومین پاول، بھاموکا راجہ پکسے اور مجیب الرحمان شامل ہیں۔آئی ایل ٹی 20 کا افتتاحی ایڈیشن فروری 2023 میں ہوگا۔