ڈربن،کرک اگین رپورٹ
Image source sky sports
آئی پی ایل کی اجازت،جنوبی افریقا ٹیسٹ کپتان نے اپنے ہی بورڈ کو لٹار ڈالا۔نہایت اہم ترین خبر ہے۔جنوبی افریقا کے ٹیسٹ کپتان ڈین ایلجر نے اپنے پلیئرز اور بورڈ کو آڑے ہاتھوں لیا ہے،اس کا بنیادی مرکز آئی پی ایل 2022 ہے۔ڈین ایلجر کو اس وقت بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا چیلنج درپیش ہے۔تاریخ میں پہلی بار پروٹیز ٹیم اپنے ملک میں بنگلہ دیش سے ایک روزہ سیریز ہارچکی ہے۔یہ نہایت ذلت آمیز شکست تھی۔
ٹیسٹ سیریز کا آغاز 31 مارچ سے ہورہا ہے،لگتا ہے کہ جنوبی افریقا کے کپتان کو اس میں بھی شکست کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ ان کو اب وہ پلیئرز یاد آگئے ہیں جو اپنا ملک چھوڑ کر آئی پی ایل کھیلنے بھارت پہنچے ہیں۔کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق کرکٹ جنوبی افریقا بورڈ کو ڈین ایلجر نے ہدف بنایا ہے اور کہا ہے کہ بورڈ نے کھلاڑیوں کو یہ اختیار دے کر کہ وہ نیشنل ڈیوٹی یا ٹی 20 لیگ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرلیں،مشکل میں ڈال دیا۔نتیجہ میں انہوں نے وہی فیصلہ کیا جو ان کی ذات کے لئے بہتر تھا۔
وسیم اکرم پلس پرعمران خان کے ساتھی وسیم اکرم کا دلچسپ رد عمل
کرک اگین اتنے تفصیلی انٹرویو کو شائع نہیں کرے گا،صرف یہ توجہ دلائے گا کہ پروٹیز ٹیسٹ کپتان 2 باتیں کرنا چاہ رہے ہیں۔پہلی بات یہ کہ بورڈ کو انہیں اختیار دینے کی بجائے روکنا چاہئے تھا۔نیشنل ڈیوٹی کے بعد انہیں لیگ کی اجازت ہوتی۔معاہدے میں یہ بات شامل ہے کہ پلیئرز نیشنل ڈیوٹی پر لیگ چھوڑ سکتے ہیں۔بورڈ نے اس کا فائدہ نہیں اٹھایا۔دوسرا وہ شکست کے خوف سے ابھی سے اپنی ذمہ داری نہ لینے کا اشارہ دے رہے ہیں۔
ویسے کرکٹ جنوبی افریقا کا یہ کردار کرک اگین پہلے بھی واضح کرچکا ہے کہ پی ایس ایل کی باری میں اسی بورڈ نے موقف اختیار کیا تھا کہ ہمارے کھلاڑی نیشنل ڈیوٹی دے رہے ہیں،ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں گے۔آئی پی ایل کی باری انہوں نے دہرا معیار اختیار کیا ہے۔
آئی پی ایل 2022 کے چوتھے میچ میں پیر کو گجرات ٹائنٹنز نے لکھنو سپر جینٹس کو 5 وکٹ سے ہرادیا ہے۔