کرک اگین رپورٹ
File Photo
آسٹریلیا کے ٹاپ سپر اسٹار مچل سٹارک نے اہم فیصلہ کرلیا،انہوں نے دورہ پاکستان اور آئی پی ایل میں سے ایک کا چنائو کرلیا ہے۔اس حوالہ سے آسٹریلین میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مچل سٹارک نے آئی پی ایل نہ کھیلنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے اور پاکساتن کے دورے کے لئے آمادگی ظاہر کردی ہے۔
ادھر کرکٹ آسٹریلیا نے ٹیسٹ اور محدود اوورز کرکٹ کے 2 الگ اسکواڈز بنانے پر غور شروع کیا ہے۔ٹیسٹ اسکواڈز کے بہت کم پلیئرز ایک روزہ اور ٹی 20 کرکٹ میچ کھیلتے دکھائیں دیں گے،اس سارے پروگرام کا مقصد کھلاڑیوں کو کم وقت کے لئے پاکستان میں رکھنا اور ساتھ میں کم سفر کروانا ہے۔
آسٹریلیا کا دورہ پاکستان،پہلا کھلاڑی باہر،نام آگیا،ڈیوڈ وارنر کے بارے میں تجزیہ
ڈیوڈ وارنر،مچل سٹارک اور میتھیو ویڈ جیسے پلیئرز محدود اوورز کرکٹ کے لئے سلیکٹ نہیں کئے جائیں گے۔ان میں سے ویڈ کو اکلوتے ٹی 20 میچ کیو جہ سے ڈراپ ہی رکھا جائے گا۔وارنر اور سٹارک کو ٹیسٹ سیریز کے بعد پاکستان سے ریلیز کردیا جائے گا۔
ہوبارٹ کے آخری ٹیسٹ سے ڈراپ ہونے والے مارکوس ہیرس کو ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ ملے گی،بولینڈ فاسٹ بائولر کےطور پر ہونگے،اسی طرح عثمان خواجہ بھی سلیکٹ کئے جائیں گے۔بین میکڈر مٹ آسٹریلیا کی محدود اوورز ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں،انہوں نے بگ بیش میں اچھی پرفارمنس دی ہے۔