| | | | |

آسٹریلیا نے آتے ہی اننگ ڈکلیئر کردی،پاکستان کو ہدف دے دیا

کراچی،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

آسٹریلیا نے آتے ہی اننگ ڈکلیئر کردی،پاکستان کو ہدف دے دیا۔آسٹریلیا نے ایک بار پھر 25 منٹ کی بیٹنگ کے بعد اننگ ڈکلیئر کردی۔100 اسکور سے بھی کم پر اننگ ختم کی گئی۔ایسا لگا کہ جیسےآسٹریلیا نے کل سے اب تک وقت ہی گزارا ہے ہے۔

کراچی میں ہمیشہ ناکام رہنے والا آسٹریلیا اس بار بھی نامراد ہوسکتا،پاکستان کو کیسی مدد حاصل

کینگروز نے منگل کو کراچی ٹیسٹ کی چوتھی صبح 81 رنز 1 وکٹ سے اننگ شروع کی،16 رنزکے اضافہ سے جیسے ہی 97 اسکور پر مارنوس پنوشین آئوٹ ہوئے تو پیٹ کمنز نے اننگ ختم کردی۔لبوشین کو شاہین آفریدی نے بولڈ کیا۔وہ 44 رنزکی اننگ کھیل سکے۔عثمان خواجہ بھی 44 پر ناقابل شکست آئے۔

آسٹریلیا نے 97 رنز 2 وکٹ پر اننگ ختم کرنے کا اعلان کیا،پاکستان کو جیت کے لئے506 رنز کا ہدف دیا ہے۔یہ بہت بڑا چیلنج ہوگا۔

آسٹریلیا نے کراچی میں کبھی ٹیسٹ میچ نہیں جیتا۔رواں سیریز 3 میچزکی ہے۔پہلا میچ ڈرا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *