برمنگھم،کرک اگین رپورٹ
پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم کی حالت یہ تھی وہ بھارت کے خلاف بچوں جیسی بنی رہی،کیونکہ اس سے قبل وہ بارباڈوس سے ہاری تھی،بارباڈوس آئی سی سی کوالیفائر ٹیم تھی،جس کے خلاف ٹیم ناکامی سے دوچار ہوئی،اب اسی ٹیم کے اگلے میچ کی کہانی پڑھ لیں۔
آسٹریلیا کے خلاف گروپ اے کے میچ میں وہ صرف 64 رنزپر ڈھیر ہوگئی۔یوں کینگروز ویمنز نے 9 وکٹ سے میچ جیت کر کامن ویلتھ گیمز سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔
اتوار کو کھیلے گئے دوسرے میچ میں بارباڈوس ویمنز ٹیم کو علم ہوگیا کہ اصل کرکٹ کیا ہوتی ہے اور اصل حریف کیسے ہوتے ہیں۔پہلے بلے بازی کی۔پورے 20 اوورز کھیلے،تمام 10 وکٹیں گنوائیں اور اسکور صرف 64 ہی بن سکے،کپتان ہیلی میتھیوز کے 18 اسکور تھے۔10 کھلاڑی ڈبل فیگرکو نہ دیکھ سکیں۔الانا کنگ نے 4 اوورز میں 8 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔آشلی گارڈنر نے تو 4 اوورز میں 6 رنزدیئے اور 2 کھلاڑی شکار کیں۔تاہیا میک گراتھ نے 13 رنزکے ساتھ 3 وکٹیں لیں۔
بھارت نے پاکستان کو روند کر رکھ دیا
جواب میں آسٹریلیا نے ہدف 8 اوورز ایک بال پر صرف ایک وکٹ پر پورا کرکے میچ 9 وکٹ سے جیت لیا۔آسٹریلیا کامن ویلتھ گیمز کی خواتین کرکٹ کے پہلے ایڈیشن کے سیمی فائنل کی ٹکٹ لینے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔
یاد رہے کہ دن کے پہلے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 8 وکٹ سے ہراکر میڈل ریس سے باہر کردیا تھا۔