| | | | |

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے منیجر پاکستان پہنچ گئے،اسکواڈ کے آنے کی تاریخ بھی سیٹ

اسلام آباد،کرک اگین رپورٹ

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے پاکستان لینڈنگ کی ابتدائی تاریخ سامنے آگئی ہے،اس سے قبل ٹیم کے منیجر پاکستان اتر بھی گئے ہیں۔یہ کمال بات ہوگئی ہے۔عام طور پر سپورٹ سٹاف بھی ساتھ ہی آیا کرتا ہے لیکن اس بار تاریخی دورہ ہے تو نئی باتیں آرہی ہیں۔

دورہ پاکستان،مارک وا اور این چیپل کے پچز کے حوالہ سے اہم انکشافات،ایک اور کوچ کی تیاری،اہم شخصیات،بین ڈنک بھی آگئے

آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کا آغاز 4 مارچ کے ٹیسٹ میچ سے کرنا ہے۔کرکٹ ٹیم کے اتوار کو پاکستان لینڈ کرنے کی اطلاعات ہیں،ٹیم چارٹرڈ فلائٹ سے اسلام آباد پہنچے گی۔

ادھر آسٹریلیا کی اسی ٹیم کے منیجر برائن مارگاٹرائیڈ پاکستان آگئے ہیں۔انہوں نے اسلام آباد میں قیام کیا ہے۔امید ہےکہ وہ ابتدائی آئی سولیشن کے بعد لاہور روانہ ہونگے۔پی ایس ایل شو دیکھیں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے دورہ پاکستان کی تیاریاں مکمل ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *