کولمبو،گالے:کرک اگین رپورٹ
Getty Images
آسٹریلیا کو بڑا چیلنج مل گیا۔سری لنکا نے وہ کردیا جو اس نے سوچا نہیں تھا،اس کی بائولنگ لائن کے خلاف ایک ڈبل سنچری نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے۔ادھر کولمبو میں پاکستان کا سری لنکا الیون کے خلاف پریکٹس میچ جاری ہے۔
پہلے گالے چلتے ہیں،جہاں مہمان ٹیم اننگ کی شکست سے بچنے کے پہلے چیلنج سے نبرد آزما ہے۔میزبان ٹیم نے 190 رنزکی برتری لی ہے اور اب کھیل کے چوتھے روز آسٹریلیا کے بیٹرز کو مشقت کے لئے کھڑا ہونے پر مجبور کردیا ہے۔آسٹریلیا کی دوسری اننگ شروع ہوگئی ہے۔اس سے قبل سری لنکا ٹیم پہلی اننگ میں 554 رنزبناکرآئوٹ ہوگئی۔اننگ کی خاص بات دینش چنی مل کی پہلی ڈبل سنچری تھی۔وہ 206 رنزپر ناٹ آئوٹ آئے۔مچل سٹارک کی 89 رنزکے عوض 4 وکٹیں دیکھنے میں بڑی بات ہے لیکن کسی کام کی نہیں ہیں۔آسٹریلیا پہلی اننگ میں 364 رنزبناپایا تھا۔
آئرلینڈ نے کیویز کو قریب نتھ ڈال دی،نیوزی لینڈ سنسنی خیز مقابلہ میں بال بال بچا
ادھر کولمبو میں سری لنکا الیون کے خلاف 3 روزہ پریکٹس میچ کے پہلے روز پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔اوپنر امام الحق صفر اور عبد اللہ شفیق 3 ہی کرسکے۔بابر اعظم نے تیز بیٹنگ کی،113 بالز پر 88 رنزکرکے آئوٹ ہوئے۔اظہر علی کا روایتی انداز ہے۔116 بالز پر 42 رنزکے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔فواد عالم ساتھ ہیں۔پاکستان کا اسکور 3 وکٹ پر 142 ہوا ہے۔