| | |

آسٹریلیا کے دورہ سری لنکا کا حتمی فیصلہ،ہیڈکوچ کو کورونا

میلبورن،کرک اگین رپورٹ

آسٹریلیا کے دورہ سری لنکا کا حتمی فیصلہ ہوگیا ہے،ٹیم اگلے چند گھنٹوں میں کولمبو کے لئے اڑان بھرے گی۔سری لنکا کے معاشی اور سیاسی حالات کی خرابی کے باوجود آسٹریلیا کی ٹیم سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے جارہی ہے۔اس سے قبل اسے ایک جھٹکا بھی لگا ہے۔

سابق کرکٹرچلے بسے،ورلڈ ٹی 20 کپ کا نیا شیڈول،ویسٹ انڈیز کی جیت

آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ اینڈریو میک ڈونلڈ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔اس طرح وہ ٹیم کے ساتھ سری لنکا نہیں جائیں گے۔شروع میں چونکہ ٹی 20 سیریز کھیلی جانی ہے،اس لئے مچل ڈی وینیٹو کو عارضی ہیڈ کوچ بنایا گیا ہے۔

جب سے میکڈونلڈ کل وقتی ہیڈ کوچ بنائے گئے ہیں،یہ ان کا پہلا دورہ ہے۔سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز 8 جون سے شروع ہوگی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *