کرک اگین اسپیشل رپورٹ
File photo
آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں خطرناک تبدیلیاں،کئی روز پرانی خبر سچ۔کرک اگین کو باقاعدگی سے پڑھنے والے جانتے ہیں کہ ہم نے یہاں چندروز قبل یہ خبر بریک کی تھی کہ کرکٹ آسٹریلیا دورہ پاکستان کے شیڈول میں تبدیلی کے لئے پی سی بی سے رابطہ میں ہے اور بات آگے جاچکی ہے،ہم یہ بھی لکھا تھا کہ پی سی بی ذرئع نے تصدیق کی ہے لیکن اس کے بعد بھی یہاں یہ خبریں چلیں کہ پی سی بی اور کرکٹ آسٹریلیا میں ایسی کوئی بات نہیں ،دورہ شیڈول کے مطابق ہوگا۔
بریکنگ نیوز،آسٹریلیا کادورہ پاکستان محدود ہونے ،ٹیسٹ میچز ایک ہی سنٹر میں کروانے کا دبائو
آج 2 فروری کو میڈیا میں تواتر سے خبریں چل رہی ہیں کہ کرکٹ آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان۔
صورتحال یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ آسٹریلیا کو مسلسل قائل کررہا ہے کہ وہ تینوں وینیوز میں میچز کھیلے لیکن کرکٹ آسٹریلیا پہلے ایک اور اب 2 وینیوز تک رضامند ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے بھی اس پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
دوسری اہم ترین بات یہ ہے کہ ٹیسٹ سیریز 3 مارچ کی بجائے 12 مارچ سے شروع کئے جانے کی تجویز کی اطلاعات ہیں لیکن اب میچز کے وینیوز آگے پیچے ہوسکتے ہیں۔ دوسری جانب پی سی بی نے یہ بھی کہا ہے کہ 23 مارچ کی پریڈ کی وجہ سے اسلام آباد میں صورتحال معمول کی نہیں ہوگی،اس لئے پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں رکھاجائے،شیڈول کے مطابق یہ ٹیسٹ پہلے کراچی میں شیڈول تھا۔
ایک اور بات بھی چل رہی ہے کہ محدود اوورز کی کرکٹ سیریز بھی پنڈی کی جانب جاسکتی ہے،اس سلسلہ میں 3 مختلف تجاویز پر کام چل رہا ہے۔
ٹیسٹ میچز ایک وینیوز تک یا 2 وینیوز تک،پھر محدود اوورز سیریز بھی ایک وینیو تک رکھی جائے۔ایک اور خطرناک بات ہوسکتی ہے کہ اگر ٹیسٹ میچزکی تاریخوں میں ردو بدل ہوا تو محدود اوورز کی سیریز ملتوی ہوکر دوسرے شارٹ دورے تک جاسکتی ہے۔یہ اچھی بات نہیں ہوگی۔
کرک گین نے 25 جنوری کو یہ خبر پہلے ہی بریک کردی تھی۔