کرک اگین رپورٹ
آسٹریلیا کے ٹیسٹ کپتان پیٹ کمبنز کا پاکستانی فوج پر اعتماد ملاحظہ کریں،یہی وجہ ہے کہ انہوں نے واضح الفاظ میں اپنے بیان میں پاکستانی فوج کا حوالہ دیا،ساتھ میں یہ بھی کہا ہے کہ وہ دورے کے لئے پرجوش ہیں۔
پیٹ کمنز کہتے ہیں کہ پاکستان میں اترنے سے لے کر وہاں سے واپسی تک ہم پر فوج کا سایہ ہوگا،ہم اس کی حفاظت میں ہونگے،اس کے بعد بے چینی کو کچھ نہیں بچتا،اب ہم وہاں جانے کے لئے پرجوش ہیں۔پیٹ کمنز نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ جیسٹن لینگر کیس ختم ہونے کے بعد پلیئرز یکسوئی کے ساتھ پریکٹس وتیاری پرفوکس کئے ہوئے ہیں۔
پاکستان کی کوچنگ کرنے والے میتھیو ہیڈن کا آسٹریلین کرکٹ کلچر پر اٹیک،اہم انکشافات
اپنے کیریئر کی بطور کپتان دوسری اور غیر ملک میں پہلی سیریز کے لئے اڑان بھرنے سے قبل پیٹ کمنز کا ساتھی کھلاڑی سٹیون سمتھ پر بہت اعتماد ہے،کہتے ہیں کہ انہوں نے ماضی میں بھارت کے دورے کئے،ایشیا کی پچز کو جانتے ہیں۔ان کے ہونے سے ہمیں بڑی سپورٹ حاصل ہوگی۔
ریورس سوئنگ کا خوف،آسٹریلیا کی ڈرامائی نیٹ پریکٹس،عجب گیندوں کا استعمال
پیٹ کمنز نے اپنے سابق ملکی کرکٹر میتھیو ہیڈن کی تنقید کا بھی جواب دیا،کہتے ہیں کہ فارغ ہونے والے ہیڈ کوچ جیسٹن لینگر کی رخصتی میں ہمارا کوئی کردار نہیں ہے،ہماری رائے ضرور تھی لیکن فیصلہ کرکٹ آسٹریلیا کا ہے،وہ اگر کوئی فیصلہ کرتے تو ہمیں قبول ہوتا۔پریشر گروپ یا یونین بناکر کرکٹ آسٹریلیا یا آسٹریلین کرکٹ کلچر پر اثر ڈالنے کی بات بے بنیاد ہے۔
پیٹ کمنز نے آئی پی ایل کھیلنے اور پاکستان مٰیں محدود اوورز سیریز نہ کھیلنے کے ہیڈن کے کڑے سوالات کو گول کردیا ہے۔