| | | | |

ریورس سوئنگ کا خوف،آسٹریلیا کی ڈرامائی نیٹ پریکٹس،عجب گیندوں کا استعمال

کرک اگین اسپیشل رپورٹ

پاکستان کے دورے کا خوف آسٹریلین ٹیم پر غالب آنے لگا،ریورس سوئنگ کا ڈر،اسپن ٹریک نے آسٹریلین کیمپ کو الجھا کر رکھ دیا ہے۔نتیجہ میں آسٹریلیا نے میلبورن میں تربیتی کیمپ میں رنگ برنگی پریکٹس کی،ہے اور یہ ابھی جاری ہے۔

آسٹریلیا ٹیسٹ ٹیم اتوار کو اسلام آباد اترے گی،پاکستان کے دورے سے قبل روایتی ڈرو خوف نے پوری ٹیم کی نیندیں اڑا رکھی ہیں۔آسٹریلیا ٹیم منیجمنٹ نے اپنے کیمپ میں مقامی تیز رفتار بائولرز کی خدمات حاصل کررکھی ہین اور اس کے لئے ایسی پریکٹس کی ہے جو کبھی سوچی نہیں جاسکتی۔

پاکستان آسٹریلیابیٹنگ ریکارڈز،وارنر اور اظہر،بابر اور لبوشین میں ٹاکرا،میاں داد اور بارڈر ہدف

آسٹریلیا کے ٹیسٹ بیٹرز نے ریورس سوئنگ کی پریکٹس کی ہے،بائولرز کو کہا ہے کہ وہ ریورس سوئنگ پیدا کریں۔نتیجہ میں انہیں آدھی سفید اور آدھی کالی گیندیں بائولرز کو دی گئی ہیں،اس سے اندازا کیا جاسکتا ہے کہ وہ کیسی پریکٹس کررہے ہیں اور کیسے خوف میں ہیں۔

آسٹریلیا کے ٹیسٹ اسکواڈ نے حد سے زیادہ ریورس سوئنگ پریکٹس کی ہے۔ریگولر بائولرز نے بھی ایسا کرنبے کی کوشش کی ہے،ساتھ میں بیٹرز کو بھی پریکٹس کروائی گئی ہے کہ وہ درست انداز میں کھیلیں۔اسی طرح اسپن بائولرزکی بھی مدد لی گئی ہے،ان سے بھی پریکٹس کروائی گئی ہے۔

آسٹریلیا کے ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز نے انکشاف کیا ہے کہ یہ ایک نیا تجربہ تھا،ہمیں نئی باتیں سیکھنا اچھا لگا،برصغیر کی وکٹوں پر یہ موثر ہتھیار ہوگا۔

آسٹریلیا کی ٹیم24 سال بعد اپنے پہلے پاکستانی دورے پر اتوار کو آرہی ہے۔3 ٹیسٹ میچزکی سیریز 4 مارچ سے شروع ہوگی۔اس کے بعد ون ڈے سیریز اور ٹی 20 میچ بھی ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *