ہوبارٹ،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
انگلینڈ کی بدقسمتی جاری ہے،ایشز کے آخری ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 100 سے کم پر ڈھیر کرنے کا موقع پھر گنوادیا ہے۔ہوبارٹ میں جاری 5 ویں ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز میزبان ٹیم کے 6 کھلاڑی 63 پر پویلین لوٹ گئے تھے،ایک یا 2 مزید جھٹکے ٹیم کو 100 سے کم پر محدود کرسکتے تھے لیکن پھر وہی ہوا۔پہلی اننگ کی طرح دوسری اننگ مین بھی آسٹریلیا کے ٹیل اینڈرز انگلش بائولرز کے لئے درد سر بن گئے۔
انڈر 19 ورلڈ کپ،بھارت اور آئرلینڈ کم اسکور کے باوجود بچ گئے،تمام 4 میچز کے نتائج
کیمرون گرین کے 23،ایلکس کیری کے 49 اور پیٹ کمنز کے 13 رنزکی مدد سے آسٹریلیا کی ٹیم 155 رنزبناکر آئوٹ ہوئی۔اس سے قبل سٹیون سمتھ27 اورٹریوس ہیڈ 8 کرکے پویلین لوٹے۔انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ نے اعلیٰ بائولنگ کی۔37 رنز کے عوض 6 وکٹیں لیں۔انہوں نے میچ میں 152 اسکور دے کر 9 کھلاڑی آئوٹ کئے ہیں۔
انگلینڈ کو جیت کے لئے270 اسکور کا مشکل ہدف ملا ہےگرین پچ پر دونوں ٹیموں کو بیٹنگ میں مشکلات کا سامنا ہے۔آسٹریلیا نے پہلے 303 اسکور بنائے تھے،انگلش ٹیم 188 رنزبناسکی تھی۔ہفتہ کو کھیل کے دوسرے روز 17 وکٹیں گری تھیں،آج کے کھیل کے 57 اوورز باقی ہیں،انگلش ٹیم آئوٹ ہوگئی تو آج بھی 17 ہی وکٹیں گریں گی۔
انگلینڈ نے ہدف کے تعاقب کے لئے بیٹنگ شروع کردی ہے۔بناکسی نقصان کے 4 اسکور بنالئے تھے۔کرولی اور برنز بیٹنگ کررہے تھے۔