نئی دہلی،سڈنی:کرک اگین رپورٹ
آسٹریلین کپتان آئی پی ایل سے باہر،فوری واپسی۔آسٹریلیاٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز آئی پی ایل چھوڑگئے۔فوری طور پر سڈنی کے لئے روانگی۔سری لنکا کے دورے کے لئےبھی جائیں گے۔پاکستان کے کامیاب دورے کے بعد آئی پی ایل 2022 جوائن کرنے والے پیٹ کمنزکے حوالہ سے ناقابل یقین تفصیلات ہیں۔
سب سے قبل تو یہ واضح ہو کہ رائٹ ہینڈ فاسٹ بائولر آئی پی ایل کے دوران معمولی انجری کا شکار ہوئے ہیں۔اس کے بعد انہوں نے وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔آسٹریلیا نے اگلے ماہ سری لنکا کا دورہ کرنا ہے جو آئی لینڈرز کے غیر یقینی سیاسی حالات کی وجہ سے پہلے ہی مشکوک ہے لیکن کمنز کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اس سے قبل فٹ ہوجائیں گے۔
پروفیسربھولنے کے بعد جلدی میں،جرمانہ ہوسکتا
ویسے آسٹریلین سلیکٹرز نے کمنز کو دورہ سری لنکا میں ٹی 20 سیریز اسکواڈ میں شامل نہیں کیا ہے،البتہ وہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔کمنز جو اپنی اہلیہ اور بچے کے ہمراہ بھارت میں تھے،اب وہ آسٹریلیا روانہ ہورہے ہیں۔
پیٹ کمنز نے پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد بھارت میں آئی پی ایل کا پہلا میچ 6 اپریل 2022 کا بعد کھیلا تھا۔حیران کن طور پر انہوں نے 38 روز میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے لئے صرف 5 میچز ہی کھیلے۔اس سے بھی چونکادینے والی بات یہ ہے کہ انہیں صرف 7 وکٹیں ملیں،البتہ انہوں نے اس سال تیز ترین ففٹی بنانے میں مشترکہ ریکارڈ میں برابری کی۔ایک میچ میں 22 رنزکے عوض 3 وکٹیں بہترین کارکردگی رہی۔باقی 4 میچز میں 4 ہی آئوٹ کرسکے۔۔دورہ پاکستان میں لاہور میں انہوں نے 8 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا