| | | |

آسٹریلین کپتان کا کرکٹ سے بریک،بنگلہ دیش کا 400 واں میچ

ہرارے،کرک اگین رپورٹ

بنگلہ دیش اپنی تاریخ کا 400 واں ایک روزہ میچ آج ہرارے میں کھیل رہا ہے۔زمبابوے کے خلاف ٹاس ہارنے کے بعد اسے بیٹنگ کا کہا گیا ہے۔عبادت حسین کو ڈیبیو میچ کھلایا گیا ہے۔ٹائیگرز سیریز ہارچکے ہیں۔وائٹ واش کا خطرہ ہے۔ساتھ میں 400 ویں میچ کی اہمیت کے پیش نظر جیت بھی ضروری ہے۔

ادھر آسٹریلیا کی کپتان میک لیننگ نے اچانک انٹرنیشنل کرکٹ سے وقفہ لے لیا ہے۔آسٹریلیا اور میلبورن سٹارز کی کپتانی کرنے والی لیننگ نے وجہ نہیں بتائی ہے،انہوں نے انگلینڈ میں دی ہنڈرڈ کا بھی معاہدہ کررکھا ہے،وہ بھی ختم ہوگیا۔

بنگلہ دیش سکندر سے خوفزدہ،آج تیسرا ون ڈے،کلین سوئپ کاڈر

کرکٹ آسٹریلیا نے اعلان کیا ہے کہ میک لیننگ کے فیصلے کی قدر کرتے ہیں،انہوں نے آرام لینے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔یہ بھی واضح نہیں ہے کہ کب واپسی کریں گی۔

خیال ہے کہ میک لیننگ کو ذہنی طور پر آرام کی ضرورت ہے،اس لئے وہ آنے والے انٹرنیشنل کرکٹ سیزن سے باہر ہوجائیں گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *