لندن،سڈنی: کرک اگین رپورٹ
file photo:GETTY IMAGES
ایشز کے آفٹر شاکس،انگلینڈ کے ہیڈ کوچ کی چھٹی،آسٹریلیا آج فیصلہ کرے گا۔ایشز نے ڈرامائی انداز میں اپنے اثرات مرتب کرنا شروع کردیئے ہیں۔ایک روز قبل انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ایشلے جائلز کی چھٹی ہئی تھی تو اس کے 24 گھنٹوں کے بعد ہیڈ کوچ سلور ووڈ کو اڑادیا گیا ہے۔دورہ آسٹریلیا میں 0-4 کی عبرتناک شکست کا زلزلہ اب گرنے لگا ہے۔ای سی بی نے سلور ووڈ کو رخصتی کا پروانہ تھمادیا ہے۔
دورہ پاکستان سے ہیڈ کوچ کے بعد آسٹریلیا کے چند پلیئرز بھی باہر
انگلینڈ کرکٹ کے لئے سلور ووڈ زیادہ بااثر اس لئے بھی نہیں رہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران یہ چوتھی بڑی شکست تھی۔گزشتہ سال کے شروع میں بھارت میں شکست ہوئی۔ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل سے باہر ہوگئی تھی۔پھر ہوم میدانوں میں نیوزی لینڈ اور بھارت سے ہار مقدر بنی،اب جاکر آسٹریلیا میں بھی ناکامی ہوئی ہے۔
سلور ووڈ کی جگہ قائم مقام ہیڈ کوش کی ذمہ داری اینڈریو سٹائرس کو مل گئی جو اس ماہ ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کی کمان سنبھالیں گے۔
یہاں ناکامی پر ہیڈ کوچ فارغ ہوا ہے،ادھر آسٹریلیا میں فاتح ہیڈ کوچ جیسٹن لینگر کی قسمت کا فیصلہ آج جمعہ کو ہونے جارہا ہے،ایسا لگتا ہے کہ ان کی بھی چھٹی ہوجائے گی۔آسٹریلیا کے پلیئرز اب لنگر سے تھک گئے ہیں،بورڈ بھی تبدیلی چاہتا ہے۔