| | | | | | |

ایشیاکپ،پاکستان کا پہلا ٹریننگ سیشن،بیٹنگ کوچ کا ٹیوننگ کا اعلان

 

دبئی،کرک اگین رپورٹ

 

قومی اسکواڈ کا آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں پریکٹس سیشن مکمل ہوگیا۔
کھلاڑیوں نے سخت گرمی میں بھرپور نیٹ سیشن کیا
بیٹرز نے پاور ہٹنگ اور باؤلرز نے ویری ایشن کی مشقیں کیں۔
محمد حسنین کل ٹریننگ سیشن جوائن کریں گے۔
قومی اسکواڈ کل بھی سہ پہر 4 سے شام 6 بجے تک اسی مقام پر پریکٹس سیشن کرے گا۔

 

آئی سی سی اکیڈمی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے میڈیا سے گفتگو کی ہے اور کہا ہے کہ

قومی کرکٹ ٹیم کا دبئی میں پہلا ٹریننگ سیشن بہت زبردست رہا۔سخت گرمی کے باوجود لڑکوں نے آج جان لگا کر پریکٹس کی ہے۔کھلاڑی پرجوش ہیں، ٹورنامنٹ کو سامنے رکھ کر پریکٹس سیشنز پلانز کررہے ہیں۔

بابر اعظم بڑے کھلاڑی ہیں، گزشتہ تین سالوں سے ان کی کارکردگی میں بھی تسلسل واضح ہے۔وہ کپتانی کے ساتھ ساتھ تینوں فارمیٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔وہ کھلاڑیوں کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہیں۔

ہم کھلاڑیوں کو اسپورٹ کرنے آئے ہیں، کوشش ہوتی ہے کھلاڑیوں کی سنوں اور جہاں ممکن ہوا ہلکی پھلکی ٹیوننگ کریں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *