لاہور،کرک اگین رپورٹ
رمیز راجہ نے پی سی بی چیئرمین کی باتوں،دعووں،تجاویز اور آپشنز پر شدید رد عمل دیا ہے اورکہا ہےکہ کیاکوئی عقل یا سینس بھی ہےیا نہیں۔اپنے یوٹیوب چینل پر راجہ کی ایسی باتیں ہیں جو کرکٹ کی بڑی بریکنگ نیوز بنی ہیں۔تازہ ترین کرکٹ اپ ڈیٹ میں آتی ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ یہ جو کہہ رہے ہیں کہ ایشیا کپ انگلینڈ میں ہوجائے یا ایسی کوئی صورت بن جائے۔کیا ہی مزا ہو،جب فائنل لارڈز میں کھیلا جارہا ہے۔رمیز راجہ نے نام لئے بغیرکہا کہ یہ کیا عقل اور سینس ہے۔ایشیا کپ ہر ورلڈکپ سے قبل اس لئے ہوتا ہےکہ اس کے فارمیٹ کے مطابق تیاری ہوتی ہے۔اتفاق سے ورلڈکپ برصغیر میں ہورہا ہے اور اس کے مقصد کیلئے ایشیا کپ بھی ہونا ہے۔یوں برصغیر کیوکٹوں کی پریکٹس کی بجائے انگلینڈ کی پچز پر جانےکا کیا فائدہ ہوگا۔کوئی عقل یا سینس بھی ہے یا پھر جو منہ میں ہو،بولتے رہتے ہیں۔
رمیز راجہ نے کہا ہے کہ دوسری بات یہ سننے میں آئی ہے کہ پی ایس ایل دبئی میں کروایا جائے تومزا ہی آجائے۔خداخدا کرکے۔مشکل سے،چھوٹے چھوٹے سٹیپ اٹھاکرپی ایس ایل کو پاکستان واپس لائے۔پاکستان کھیلنے کی ٹھیک ٹھاک بہتر ہے۔موقف یہ اختیار کیاگیا ہے کہ پاکستان میں سکیورٹی اخراجات زیادہ ہیں،ٹیکس کی کٹوتی ہے،یہ ایسے کہہ رہے ہیں کہ جیسے دبئی میں سب مفت ہوتاہے۔
کرک اگین کی 14 مئی نیوز کی آج تصدیق،ایشیا کپ 2023 پر اہم اعلان ہوگیا
رمیز راجہ نے نجم سیٹھی سے پوچھا ہے کہ وہاں کتنے بڑے اخراجات ہیں۔دوسرا پوائنٹ ہی مذاق ہے۔تیسری بات یہ سننے کو ملی کہ شان مسعود چاہے ناکام بھی ہوجائے تواسے لازمی کھلانا ہے۔کیا یہ عقل بھی ہے۔کیاکسی کی کرکٹ بھی سمجھ میں ہے۔
رمیز راجہ نے کہا ہے کہ میرے لئے لازم تھا کہ اس پر بولتا کہ ایشیا کپ انگلینڈ،پی ایس ایل دبئی میں ہوگا،کھلاڑی چاہے ناکام ہو،زبردستی کھلایاجائے۔میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ یہ سب کیا چل رہا ہے۔زبردستی بیٹھ کر الیکشن جیتنے،آئین میں مرضی کی تبدیلی کرنے سے کیا یہ سب خود بخود ٹھیک ہوجائے گا۔جہاں باتکرنے کی ہوتی ہے،وہاں کرنی نہیں۔آئین میں اپنے بندے بٹھاکر کام خراب کیا جارہا ہے۔بار بار ہمیں منفی باتوں میں لایا جاتا ہے،غصہ بھی آتا ہے۔
ایشیا کپ 2023،نجم سیٹھی کون سابیانیہ بیچنےمیں لگے
پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی یہ کہہ چکے ہیں کہ ایشیا کپ انگلینڈ میں کھیلیں گے،یہ کہا گیا تھا،چاہے ابھی قابل عمل ہے یا نہیں۔دوسرا پی ایس ایل کا دبئی لے جانے کی باتیں کی گئی ہیں۔