ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ
ایشیا کپ،بنگلہ دیش بھی ایک کھلاڑی سے محروم،پاکستان کے لئے الارم۔ایشیا کپ سے بھارت کے جسپریت بمراہ آئوٹ ہوگئے،بڑا نقصان ہوا۔اسی طرح ایک اور ٹیم بنگلہ دیش کے نورالحسن بھی زخمی ہونے کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔مزید انجریز اس کے علاوہ ہیں،یہی وجہ ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل نے بنگلہ دیش کو ٹیم کے اعلان کے لئے ڈیڈ لائن سے اوپر کی مہلت دے دی ہے۔ڈیڈ لائن آج رات 12 بجے ختم ہورہی ہے۔امکان ہے کہ بنگلہ دیش بورڈ 13 اگست کو اپنے اسکواڈز کی رونمائی کردے گا۔
اب ان 2 ٹیموں کے مسائل کیوں بڑھے،اس سے کیا سبق ملتا ہے۔مسلسل کرکٹ اور سیریز سے پلیئرزپر دبائو آتاہے اورکھلاڑی کھیلتے وقت کسی بھیمقام پر ان فٹ ہوسکتا ہے۔پاکستان نے بھی ایشیا کپ سے قبل نیدرلینڈ میں 3 ایک روزہ میچز کھیلنے ہیں،سری لنکا کے آخری دورے میں پیسر شاہین شاہ آفریدی ان فٹ ہوکر دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیلے تھے،انہیں بھی نیدرلینڈز جانے والے اسکواڈز کا حصہ بنایا گیا ہے اور جواز یہ لیا گیا ہے کہ وہ کوچزکی نگرانی میں رہ کر اپنے آپ کو بہتر کریں گے۔
بھارت کو بڑا جھٹکا،جسپریت بمراہ ایشیا کپ کی بڑی نیوز بن گئے
احقیقت یہہے کہ پاکستانی منیجمنٹ نے اپنی بنچ لائن بہتر نہیں کی ہے،جس ٹیم کے پاس سٹرینتھ ہی نہ ہو،وہ کیا کسی کو کھلائےگی۔بھارت ،آسٹریلیا کی مثال سامنے ہے،جب چاہتے ہیں،اپنے ٹاپ کھلاڑیوں کو بٹھاکر دوسری ٹیم کھلاتے ہیں۔سال میں ایک یا دو موقع پر 2 ٹیمیں بیک وقت2 فارمیٹ کے میچزکھیل رہی ہوتی ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نےیہ نہیں کیا ہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ اپنے اوپر اعتماد ہو۔ساتھ میں نیدر لینڈ جیسی کمزورٹیم کے خلاف 5 نئے کھلاڑی کھلائے جاتے،کوئی فرق نہ پڑتا لیکن یہاں کوئی اپنی جگہ چھوڑنا نہیں چاہتا اور کوئی کسی کو کھلانا نہیں چاہتا۔
ایشیا کپ 2022 کا مکمل شیڈول آگیا،تمام ڈیٹس جاری
پاکستان کرکٹ بورڈ اور کپتان بابر اعظم اس مثال سے سبق سیکھیں اور اپنے پلیئرز کو سنبھالیں،ورنہ کوئی ایک بڑی انجری بنگلہ دیش کی لائن میں کھڑا کردے گی۔پاکستان کے پاس شاہین کا بیک اپ ہی نہیں ہے۔