کولمبو،کرک اگین
ایشیا کپ،سری لنکا کو 27 جولائی کی ڈیڈ لائن،نواز اسسٹنٹ کوچ۔
سری لنکا کرکٹ بورڈ کو ڈیڈ لائن جاری۔اس کے سیاسی و ملکی حالات بھی اس وقت تباہ کن ہیں ۔ایسے میں ایشین کرکٹ کونسل نے اسے 27 جولائی کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔
سری لنکا میں اس سال اگست ،ستمبر میںں ایشیا ٹی 20 کپ کھیلا جانا ہے۔
بورڈ حکام کے مطابق ابھی خاصا وقت پڑا ہے۔بہتر فیصلہ ہوگا۔حالات کی خرابی کے بعد یہ ایونٹ کہیں اور منتقل ہوجائے گا۔بورڈ حکام 27جولائی تک ہاں یا ناں کے ساتھ بہتر مستقبل کی ضمانت دیں گے۔
ادھر سری لنکا کرکٹ حکام نے نوید نواز کو اپنی ٹیم کا اسسٹنٹ کوچ نامزد کردیا ہے۔نواز اپنے ملک کے سابق کرکٹر ہیں۔چمندا واس بائولنگ کوچ ہونگے۔