| | | | | |

ایشیا کپ،طالبان کی مبارکباد،افغان کرکٹ فینز کا جشن

کابل،شارجہ:کرک اگین رپورٹ

افغانستان کرکٹ ٹیم کے ایشیا کپ سپر 4 میں داخل  ہونے کے بعد ملک بھر میں جشن کا سماں ہے۔افغان کرکٹ فینز اپنے ملک میں خوشی کا اظہار کررہےہیں۔ساتھ میں دنیا بھر میں پھیلے افغان باشندے بھی جھوم اٹھے ہیں۔افغانستان میں قائم طالبان حکومت نے اپنی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد بھیجی ہے۔

ترجمان طالبان حکومت نے اپنے پیغام میں کرکٹ بورڈ حکام اور افغانستان کرکٹ کپتان محمد نبی اور پوری ٹیم کو کہا ہے کہ ہم اپنے ملک کا پرچم بلند کئے جانے پر خوش ہیں۔ٹیم نے ایک مرحلہ عبور کیا ہے،اگلا اہم مرح،امید ہے کہ ٹیم ایک یونٹ کی طرح اپنی کوشش جاری رکھے گی۔

ایشیا لپ 2022،افغانستان سپر 4 میں ،بنگلہ دیش کو ہرادیا،کرک اگین تجزیہ درست

ادھر شارجہ میں موجود افغان کرکٹ فینز نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور اپنی ٹیم کی ناقابل یقین پرفارمنس پر جھوم اٹھے ہیں۔

افغانستان ٹیم ایشیا کپ 2022 کے سپر 4 میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بنن گئی ہے۔اس نے 2018 کے آخری ایشیا کپ کا بھی سپر 4 مرحلہ کھیلا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *