لاہور، 3 اگست 2022ءپی سی بی میڈیا ریلیز
پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیدرلینڈز اور اے سی سی ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈز کااعلان کردیا ہے۔آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل نیدرلینڈز کے خلاف تین میچز کے لیے 16 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اے سی سی ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کے لیے 15 کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
فاسٹ باؤلر حسن علی کی جگہ نسیم شاہ کو قومی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اسکواڈز کا حصہ بنایا گیا ہے۔سلمان علی آغا کی قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی دونوں اسکواڈز میں شامل ہیں تاہم قومی کرکٹ ٹیم کے فزیو اور ٹرینر نیدرلینڈز میں شاہین آفریدی کے ری ہیب کا جائزہ لینے کے بعدان کی فائنل الیون میں شمولیت کا فیصلہ کریں گے۔
قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ
بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر ، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور زاہد محمود
قومی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اسکواڈ
بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر
اسپورٹ اسٹاف
منصور رانا (منیجر)، ثقلین مشتاق (ہیڈ کوچ)، شاہد اسلم (اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ)، محمد یوسف (بیٹنگ کوچ)، شان ٹیٹ (باؤلنگ کوچ)، عبدالمجید (فیلڈنگ کوچ)،ڈریکس سائمن (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ) کلف ڈیکن (فزیو تھراپسٹ)، ابراہیم بادیس (میڈیا اینڈ ڈیجیٹل منیجر)، کرنل (ر) آصف محمود (ٹیم سیکیورٹی منیجر برائے دورہ نیدرلینڈز)، کرنل (ر)محمد عمران (ٹیم سیکیورٹی منیجر برائے اے سی سی ٹی ٹونٹی ایشیا کپ)، طلحہ اعجاز (ٹیم اینالسٹ)، ملنگ علی (ٹیم مساجر) اور ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو (ٹیم ڈاکٹر)
ایشیا کپ سمیت لانگ روٹ کے لئے پاکستانی اسکواڈ تیار،آج رونمائی
عبداللہ شفیق، امام الحق، محمد حارث، سلمان علی آغا اور زاہد محمود نیدرلینڈز میں سیریز کھیلنے کے بعد وطن واپس آجائیں گے جبکہ آصف علی، حیدر علی، افتخار احمد اور عثمان قادر متحدہ عرب امارات میں قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔
محمد وسیم، چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم:
محمد وسیم نے کہا کہ یہ دونوں ٹورز بہت اہم ہیں، لہٰذا انہوں نے کپتان اور کوچ کی مشاورت سے بہترین دستیاب کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔
محمد وسیم نے کہا کہ حسن علی کو ان ٹورز سے آرام دیا گیا ہے، البتہ ا ن کی جگہ نسیم شاہ کوپہلی مرتبہ قومی وائیٹ بال اسکواڈز کا حصہ بنایا گیا ہے ۔ وہ باقاعدگی سے 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے باؤلنگ کرتے ہیں، لہٰذا ان کی شمولیت سے قومی کرکٹ ٹیم کے شعبہ فاسٹ باؤلنگ کو مزید تقویت ملے گی۔
انہوں نے کہاکہ قومی وائیٹ بال اسکواڈ کا حصہ بننے والے سلمان علی آغا کو ایک مرتبہ پھر قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔ وہ ایک کارآمد آف اسپنر ہیں جو مڈل اوورز میں اننگز کو اینکر کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔
اعلان کردہ اسکواڈز میں شامل قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 6 سے 11 اگست تک لاہور میں لگایا جائے گا۔ اس دوران وہ 50 اوورزپر مشتمل دوپریکٹس میچز کھیلیں گے۔ قومی اسکواڈ 11 اور 12 اگست کی درمیانی شب ایمسٹرڈیم روانہ ہوگاجہاں سے وہ اے سی سی ٹی ٹونٹی ایشیا کپ میں شرکت کرنے 22 اگست کو دبئی پہنچے گا۔