ایشیا کپ سمیت لانگ روٹ کے لئے پاکستانی اسکواڈ تیار،آج رونمائی
| | | | |

ایشیا کپ سمیت لانگ روٹ کے لئے پاکستانی اسکواڈ تیار،آج رونمائی

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی دورہ نیدر لینڈ اور ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے ایک ساتھ ٹیم کااعلان کرنے جارہی ہے۔اس کا فیصلہ پی سی بی نے ایشیا کپ 2022 کے لئے اسکواڈز کی ڈیڈ لائن 8 اگست کو دیکھ کرکیا ہے۔ٹیم کااعلان آج دوپہر 11 سے 12 بجے کےدوران متوقع ہے۔

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ٹی 20 کے لئے فل اسکواڈ شامل کیا جائےگا۔خیال ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو اسی وجہ سے دورہ نیدر لینڈ میں بھیجا جائے گا،یہ الگ بات ہے کہ وہ نیدر لینڈ کے خلاف 3 میچزکی سیریز نہیں کھیلیں گے۔ضرورت پڑنے پرکھلایا جاسکتا ہے۔

ایشیا کپ 2022 کا مکمل شیڈول آگیا،تمام ڈیٹس جاری

ایشیا کپ اسکواڈ میں جو کھلاڑی شامل ہونگے،ان کو ہی آسٹریلیا کا ٹکٹ ملےگا،بلکہ اس سے قبل نیوزی لینڈ بھی جانا ہوگا۔یہ الگ بات ہےکہ ان دونوں دوروں سے قبل ہوم سیریز میں انگلینڈ کے خلاف بھی وہی کھلاڑی شامل ہونگے۔

آسان الفاظ میں یوں کہا جاسکتا ہے کہ ایشیا کپ،انگلینڈ کے خلاف 7 ٹی 20 میچز،نیوزی لینڈ میں 3 ملکی ٹی 20 کپ اور پھر آسٹریلیا کے ورلڈ ٹی 20 کے لئے 18 سے 20 پلیئرز کا پول سامنے لایا جائےگا،ان میں بیک اپ پلیئرز بھی شامل ہونگے۔

دورہ نیدر لینڈ،شاہین آفریدی کا آرام لینے سےانکار،اب کیا ہوگا

پاکستان کی وہ ٹیم جس نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم میدانوں میں ٹی 20 سیریز کھیلی تھی،اس کے تمام پلیئرز شامل ہونگے،2 سے 3 نئے نام سرپرائز ہوسکتے ہیں لیکن وہ بیک اپ لسٹ  میں رکھے جائیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *