| | | |

ایشیا کپ پاک بھارت ٹاکرا،ایک ٹیم نروس،وکٹ کیپر کا انکشاف

 

ہرارے،نئی دہلی،کرک اگین رپورٹ

 

ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف میچ کے حوالہ سے بھارتی کھلاڑیوں کے نروس ہونے کا انکشاف ہوگیا ہے۔
بڑے مقابلہ سے قبل بھارتی کیمپ سے یہ بڑی بات لیک ہوگئی ہے۔

بھارت کے وکٹ کیپر بیٹر رشی پنت نے انکشاف کیا ہے کہ بڑا مقابلہ ہے ۔پھر آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی وجہ سے مزید اہم ہے۔

کھلاڑی تھوڑا نروس ہیں،میچ کا دبائو ہے لیکن یہ بڑی بات نہیں،ہر بڑے میچ اور سیریز سے قبل یہ دبائو ہوتا ہے۔ہم تیاری میں ہیں۔پہلا میچ ہی پاکستان سے پڑا ہے۔جیتنے کے لئے پرعزم ہیں۔

اس کی وجہ شاید گزشتہ سال کی شکست ہے۔ورلڈ ٹی 20 کے گزشتہ سال کے دبئی شو میں پاکستانی ٹیم 10 وکٹ سے جیتی تھی۔اس کے بعد یہ پہلا مقابلہ ہے۔

ایشیا کپ 27 اگست سے شروع ہوگا۔28 اگست کو پاکستان اور بھارت اہم میچ کھیلیں گے ۔

بھارتی محدود اوورز ٹیم اس وقت زمبابوے میں ہے،جہاں کل سے 3 ایک روزہ میچز کی سیریز ہوگی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *